آج کا دن 45

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 کسی بھی قسم کی جو رکاوٹ محسوس کی جا رہی تھی۔آج وہ ختم ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ آپ جو بھی کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اللہ پاک کا نام لے کر کر سکتے ہیں۔ کامیابی ملے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 آج کا دن اچھا اور روحانی حوالے سے مددگار ہے۔ آپ کو من پسند کام کے ہونے کی خوشخبری ملے گی اور روزگار میں بھی بہتری کے علاوہ خیر و برکت بھی حاصل ہونے کی امید ہے، ان شاءاللہ۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 جو لوگ کسی بھی معاملے کو مسلسل ٹینشن کا شکار ہیں۔ ان کو آج کافی حد تک ریلیف حاصل ہو گا اور آج گھر میں اہم مسئلے پر بات ہوگی جو آپ کے حق میں جانے کی امید ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آج بدنظری کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ آپ کو نہایت ہی محتاط رہنے اور اپنی فوری نظر اتارنے کا مشورہ بھی ہے۔ آج بعض چھپے ہوئے معاملات اوپن ہو سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں، جس میں آپ انجان ہوں اور نہ ہی کسی کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن کو تبدیل کریں۔ آپ کی یہ غلطی بڑے نقصان کی طرف لے جا سکتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
 اس وقت تو ستاروں کی چال مکمل طور پر آپ کے حق میں ہے اور اگر اس کے باوجود بھی بہتری حاصل کرنے میں ناکام ہیں تو پھر آپ استخارے کی مدد سے کام لینے کی کوشش کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 بدنظری اور کسی چیز کے اثرات کا اندازہ ہو رہا ہے۔ آپ فوری طور پر اپنی نظر اُتاریں اور راشن کی صورت میں حسب توفیق صدقہ بھی لازمی دیں۔ آج قدرے بھاری سا دن ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 غلط سمت سفر کرنے سے بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ ہو سکے تو فوری طور پر اپنا قبلہ درست کریں۔ ان دنوں آپ آزمائشی سی صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔ سورة قلم پڑھا کریں روزانہ۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 ایک انجانی سی بندش نے آپ کو جکڑا ہوا ہے۔ آپ کو اس سے نکلنے کے لئے صرف نظر اتارنی ہے اور جانوروں کو کھانا ڈالیں اور کیڑوں مکوڑوں کو بھی شکر ضرور ڈالیں، بہترین عمل ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 تیزی مت دکھائیں۔ آپ کو اس سے نقصان ہوگا اور بغیر سوچے سمجھے کسی جانب قدم مت اٹھائیں۔ اس طرح آپ کے مستقبل کو بھی خطرہ لاحق ہوگا۔ آج خاص طور وارننگ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 جو لوگ کسی بھی قسم کے قرض میں پریشان ہیں۔ ان کے لئے پردہ غیب سے اس کا بندوبست ہو گا اور گھر کے بارے میں بھی کوئی بڑا فیصلہ سامنے آنے کے امکانات روشن ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 آج کا دن اچھا ہے کیونکہ مریخ زائچے سے نکل رہا ہے۔ اس کی وجہ سے آپ پچھلے کافی دنوں سے مشکلات کا شکار چلے آ رہے تھے۔ آج شام تک آپ کے لئے خوشخبری ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں