آج کا دن 39

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 آج تھوڑی سی رکاوٹ دکھائی دیتی ہے۔ جو آپ کو وقتی پریشان تو کر سکتی ہے، مگر یہ کیفیت زیادہ دیر تک برقرار بھی نہیں رہ سکتی۔ اس لئے آپ جیسے تیسے آج کا دن ضرور گزاریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات کو قابو میں اور ٹھیک رکھیں۔ آپ سمجھ رہے ہیں کہ کسی کو معلوم نہیں۔ لگتا تو یہ ہے کہ جیسے سب کو خبر ہے اور آپ کو نہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 صورت حال آپ کے حق میں بہتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔ آپ جس بھی پریشانی کا شکار ہیں وہ زیادہ تنگ نہیں کرے گی بلکہ شام تک آپ کو خوشخبری ملنے کا امکان بھی نظر آتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 ابھی زیادہ اوپن ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے مخالفین آپ پر نظر لگائے ہوئے بیٹھے ہیں۔ وہ کسی وقت بھی وار کر سکتے ہیں۔ آپ کا محتاط رہنا ہی بہتر رہے گا اور ضرورت وقت بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 چھوٹی چھوٹی باتوں سے فکر مند نہ ہوں۔ آپ کا زائچہ اچھا اور آپ کے حق میں جا رہا ہے۔آپ کی فکر مندی ذہنی ڈپریشن کا شکار بن سکتی ہے۔ اپنے معاملات کو اپنے اللہ پر چھوڑ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 ایک بڑا کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور آپ کو کسی مشکل میں نکالنے میں بھی بحکم اللہ مددگار ثابت ہوگا۔ آج آپ کی زندگی میں تبدیلی لانے والا ستارہ بھی حرکت میں آ رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 اپنے معاملات ٹھیک کریں اور الٹے سیدھے راستے پر چلنے سے گریز کریں۔ جو لوگ کسی مالی مشکل کا شکار ہیں۔ وہ بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بدلتے ہوئے حالات پر نظر رکھیں اور جو بھی کام کرنا ہے۔ اس کو استخارے کی مدد سے کریں اس کے بغیر قدم مت اٹھائیں۔ اس وقت آپ آزمائشی پوزیشن پر ہیں، صدقہ دیتے رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آپ ان دنوں اگر صدقہ نہیں دیں گے تو بندش جیسی صورت حال کا شکار ہو سکتے ہیں، کیونکہ زحل زائچہ میں موجود ہے۔ آپ کو تنگ کر سکتا ہے اور آپ کسی مشکل میں آ سکتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 آپ ان دنوں ہر معاملے اور ہر پہلو کا جائزہ لے کر قدم اٹھائیں۔ اس طرح ہوا میں تیر بالکل مت چلائیں جو لوگ لاپرواہی کریں گے وہ کسی بڑی مشکل کا شکار ہو سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 معاملات آپ کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے خراب ہیں۔ اس غلطی کا ازالہ کریں، سب کچھ خود بخود ٹھیک ہوجائے گا جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ پریشان ہی رہیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 مریخ زائچے میں ہے جو کسی سے جھگڑے وغیرہ کا سبب بن سکتا ہے۔ اس لئے آج آپ کو اس معاملے میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں