آج کا دن 38

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 مالی طور پر زائچہ اچھی پوزیشن کو ظاہر کر رہا ہے۔ آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔ اس کا حل بھی نکلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج کا دن رقم کے حصول میں بہتر رہے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 اپنے دلی معاملات قابو میں رکھیں اور کسی بھی ایسے کام میں ہاتھ مت ڈالیں جس سے آپ واقف نہ ہوں۔ خفیہ نگرانی والا سلسلہ آپ پر شروع ہے۔ محتاط ہو کر چلیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 جن لوگوں نے آپ کی ناک میں دم کیا ہوا تھا۔ وہ خود بخود بھاگ جائیں گے اور آپ کو بحکم اللہ دوبارہ ذہنی سکون حاصل ہوگا۔ آج کا دن کاروباری لحاظ سے اچھا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 اس شخص پر ایک بار پھر اعتبار کر رہے ہیں جو آپ کو پہلے بھی دھوکا دے چکا ہے۔ آج اپنے مال اور عزت دونوں کی حفاظت کریں اور کوشش کریں کہ راز راز ہی رہے تو بہتر ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 کسی بھی طرف سے کوئی پریشانی والا معاملہ دکھائی نہیں دے رہا۔ آپ کو فکر مند ہونے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔ سب اچھا ہے۔ آپ سب کام چھوڑ کر صرف اپنے روزگار کو دیکھیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آج کا دن اچھا اور آپ کی خواہش کے مطابق ہی معاملہ حل ہونے کا مشورہ دے رہا ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے ، اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 صحت کا صدقہ ابھی جاری رکھیں اور دوسروں کے جھگڑوں سے دور رہیں۔ آپ جس بھی شخص پر انحصار کر رہے ہیں۔ وہ آپ کو کسی وقت بھی بڑا دھوکا دے سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 بندش والی پوزیشن برقرار ہے۔ آپ استخارے کی مدد سے چلیں۔ اس سے معلوم ہوگا کہ یہ کیوں ہے اور ابھی سخت کام میں ہاتھ مت ڈالیں ورنہ ناکامی ہو سکتی ہے، خیال رہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہے۔ میرے اللہ نے چاہا تو پردہ غیب سے اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ آج ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے۔ کاروباری حالات بھی اچھے ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 مقدمے انکوائری وغیرہ میں الجھے ہوئے لوگ اس پر توجہ تیز کر دیں تو بہتر ہے۔ ورنہ بات الٹی ان کے گلے پڑ سکتی ہے۔ آج کا دن نوکری پیشہ افراد کے لئے خوشی کی خبر لا رہا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 جو لوگ کسی مشکل کا شکار ہیں زائچہ بتا رہا ہے کہ ذاتی کوئی غلطی آزمائش میں ڈالے ہوئے ہے۔ اس لئے بار بار سچی توبہ کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔ اللہ کو راضی کرنا ضروری ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 ابھی بھی اردگرد ایسا بندہ موجود ہے۔ جو لڑائی جھگڑے کا سبب بنے اور دوسروں کے ساتھ غلط فہمی ڈالنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔ ہوشیار رہیں، اس سے اور اپنی عقل سے کام لیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں