وزیر اعظم مصنوعی قلت 29

آٹے کا تھیلا مزید 50 روپے مہنگا ، چینی 115 روپے کلو میں فروخت

Spread the love

آٹے کا تھیلا مہنگا

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) گندم کی قیمت میں کمی نہ آنے کے با عث مارکیٹ میں آٹے کی قیمت

میں استحکا م نہ آسکا آٹے کا 20 کلو تھیلا مزید 50 روپے مہنگا کر دیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق آٹے

کی قیمت میں کمی بجا ئے ایک مرتبہ پھرآٹے کا 20 کلو تھیل مزیدمہنگا کر دیا۔ مارکیٹ میں 20 کلو

آٹے کے تھیلا کے نرخ 1200 روپے جبکہ 10 کلو تھیلا 600 روپے کا ہو گیا ہے۔ مزید برآں آٹے کا

ایکس ملز ریٹ 1170 روپے پر پہنچ چکا ہے۔ سرکاری کوٹے سے سستی گندم کے اجرا کے لئے

فلور ملز مالکان کی جانب سے دباؤ جاری ہے۔یاد رہے گزشتہ 10 روز میں آٹے کا تھیلا 100 روپے

مہنگا ہو چکا ہے۔دوسری جانب برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں دو روپے کلو اضافہ ہوا جس

کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 276 سے بڑھ کر 278 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیازندہ برائلر

مرغی کا ہول سیل ریٹ 184 روپے اور پرچون ریٹ 192 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری

جانب فارمی انڈوں کا ریٹ 168 روپے فی درجن مقرر جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار

920 روپے مقرر کیا گیا ۔

چینی 115 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی

اسلام آباد( آن لائن ) ملک میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا جاسکا، چینی 115 روپے فی کلو تک

فروخت ہونے لگی ذرائع کے مطابق اگر حکومت کی جانب سے بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو چینی

کی قیمتیں 130 روپے فی کلو تک پہنچ جائیں گی تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کے مطابق

کراچی میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ راولپنڈی، سیالکوٹ،

بہاولپور،میں چینی کی فی کلو قیمت 110 روپے ہے حیدرآباد اور کوئٹہ میں چینی 110 روپے فی کلو

میں فروخت کی جارہی ہے ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملتان اور

فیصل آباد میں چینی کی فی کلو قیم 108روپے تک ہے گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت 107 روپے فی

کلو ہیں سکھر، پشاور اور خضدار میں چینی 106 روپے میں فروخت کی جارہی ہیسرگودھا، لاڑکانہ

اور بنوں میں چینی کی قیمت 105 روپے فی کلو تک ہے واضح رہے کہ حکومت نے چینی کی ریٹیل

قیمت 89 روپے 50 پیسے فی کلو مقرر کر رکھی ہے جبکہ چینی کی قیمت میں سیکڑہ کراس کرنے

پر حکومت کی جانب سے سخت ایکشن لینے کے احکامات جاری تو کئے گئے لیکن چینی کی قیمتوں

میں دوبارہ اضافہ ہوگیا اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں ذرائع کا کہنا ہے ملک

بھر میں چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے کیونکہ ملک میں پرائس کنٹرول کے محکمے غیر

فعال ہیں اور حکومتی اقدامات صرف بیان بازی تک ہی محدود ہیں۔

آٹے کا تھیلا مہنگا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں