33

میٹرو بس سروس 9ویں روز بھی بند

Spread the love

میٹرو بس سروس بند

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) میٹروبس سر وس 9ویں روز بھی بحال نہ ہو سکی، شہریوں کو سفر

ی مشکلات تاحال برقرار،مسافر بھاری کرائے دیکر سفر کرنے شہری بلبلا اُٹھے، دوسری جانب نئی

کمپنی ایڈا میزاکی میٹرو بس سروس چلانے کے لئے کوششیں تیز ،60 نئی بسیں ٹرائل کے لئے ٹریک

پرلے آئی،40 بسوں کا ٹرائل مکمل اور بس سروس 8ستمبرسے چلنے کے امکانات روشن ہو گئے،

احتجاجی ڈرائیورز میں پچاس فیصدڈرائیورز کو بھی ملازمت کے لئے رکھ لیا گیا۔ باقی ڈرائیورز کے

ساتھ مذاکرات جاری۔تفصیلات کے مطابق میٹرو بس کے ڈرائیور کی جانب سے دس روز قبل بقایا

جات سمیت دیگر مطالبات کے لئے کی گئی ہڑتال ختم ہونے کے باوجود تاحال میٹرو بس سروس بحال

نہیں ہو سکی ہے۔ جس کے باعث میٹرو بس پر سفر کرنے والے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں مسافروں

کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گزشتہ روز بھی میٹرو بس سروس بحال نہ ہونے پر شہری

بلبلا اٹھے ہیں اور حکومت سمیت نئی کمپنی کی انتظامیہ سے میٹرو بس سروس فوری طور پر بحال

کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ادوسری جانب میٹرو ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ میٹرو کی جلد بحالی ہی سب

کے مفاد میں ہے۔ ہمارا مسافروں کو پریشان کرنے کا ہرگز مقصد نہیں تھا ۔ کئی سالوں سے التوا کا

شکار مطالبات کے حل کے لئے ایسے اقدامات کرنا پڑے۔ اب نئی کمپنی کے ساتھ بھرتی اور تنخواہوں

کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں جس میں 50 فیصد عملہ کو بھرتی کر لیا گیا اور باقی سٹاف کی

بھرتی بھی جلد مکمل کر کے میٹرو بس سروس دوبارہ ٹریک پر آ جائے گی ۔

میٹرو بس سروس بند

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں