آج کا دن 40

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
آپ کو اپنے معاملات جلد سے جلد سیدھے کر لینے چاہئے۔ اب بھی سیدھے راستے پر نہ چلے تو کب چلیں گے، زندگی کے تو ایک پل کا بھی بھروسہ نہیں۔ حقوق العباد کے حوالے سے توبہ کریں۔ اﷲ نے آپ کو بہت نوازہ ہوا ہے اگر کسی جگہ حق مارا بھی گیا ہے تو آپ اس کو معاف کر دیں اور کوشش کریں کہ ہر پریشانی کو صرف اﷲ کے سامنے رکھیں۔
ثور
آپ جس کام کو جلدی کرنا چاہ رہے ہیں وہ شاید ابھی مزید وقت لے سکتاہے اس لئے اﷲ کی رضا سمجھ کر وقت گزاریں ضرور اس میں کوئی حکمت ہے ان دنوں جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کریں،خاموش رہنے سے اور بھی مل جائے گا ۔ یہ ہفتہ روحانی حوالے سے خود کو مضبوط کرنے میں مدد دے رہا ہے، نماز اور صبر سے کام لیں۔
جوزہ
جو آپ چاہ رہے ہیں وہ شاید ابھی ممکن نہیں ہر حال میں اﷲ پاک کا شکر ادا کریں۔ امید ہے کہ آگے چل کر صورتحال آپ کے حق میں ہوتی چلی جائے گی، خاص طور پر روز گار کے حصول میں شاندار بہتری آئے گی۔ جو لوگ کسی قرض وغیرہ کی وجہ سے پریشان ہیں، اﷲ نے چاہا تو اس کا سلسلہ بھی جلد بن جائے گا۔ یہ پورا ہفتہ تبدیلی کے حوالے سے بڑا اہم ہے۔
سرطان
آپ کو جلد اپنے بارے میں کوئی بڑا فیصلہ لینے کی ضرورت ہے، عرصہ ہوگیا ، آپ کو ایک جگہ پر، تبدیلی ضروری ہو چکی ہے اور پھر ہجرت میں برکت بھی ہے۔ آپ کو اس کے بارے میں ضرور غور کرنا ہوگا۔ جو لوگ ساتھ چھوڑ چکے ہیں ان کے پیچھے مت بھاگیں۔ نئے سرے سے زندگی کی ابتدا کریں امید ہے کہ اب حالات، ایک خاص انداز سے آپ کے حق میں ہوں گے۔
اسد
جن افراد نے روز گار میں کافی عرصے سے سخت مشکلات دیکھی ہیں، ان شاء اﷲ اب وہ بہتری کی جانب سفر شروع کر یں گے۔ امید ہے کہ اب نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ اس وقت اپنوں اور غیروں ، کسی سے امید نہ رکھیں۔ جو کرنا ہے وہ اﷲ پاک کی مدد سے خود کرنا ہے۔ اس کے لئے راستے بھی خود بخود بنتے چلے جائیں گے۔
سنبلہ
صحت کا صدقہ چند دنوں تک جاری رکھیں اور اس کام میں بھی بالکل ہاتھ نہ ڈالیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک محسوس ہو۔ اس وقت اپنے معاملات سیدھے کرنے کی اشد ضرورت ہے، بے شمار غلطیاں ہیں جن کو ٹھیک کرنا ہے۔ آپ نے اگر ایسا نہ کیا تو مستقبل میں بڑے بڑے خطرے منہ کھولے کھڑے ہیں۔ ان سے بچ کر نکلنا ضروری ہے، صدقہ بھی دیں۔
میزان
یہ ہفتہ آپ کو ان پریشانیوں سے نکالے گا جس میں عرصۂ دراز سے تھے، اب آپ کو خود اندازہ ہو گیا ہے کہ کون اپنا ہے اور کون غیر۔ دل کی بات کسی پر عیاں مت ہونے دیں اور کوشش کریں کہ چند دنوں تک مکمل خاموشی اختیار کی جائے۔ ان دنوں روز گار کے حوالے سے ایک پیشکش ملنے کا امکان ہے، غور کر لیں اگر بہتر لگے تو ایک دفعہ قسمت آزمائی ضرور کریں۔
عقرب
آپ کب تک پریشان رہیں گے ذرا خود پر غور تو کریں کہ کس مقام پر آپ غلطی کر کے آئے ہیں، میرے خیال میں جب اس کی تلافی کر لیں گے تو پھر سارے مسئلے حل ہو جائیں گے۔ ایک سچی توبہ سب کچھ ٹھیک کر دے گی اور آئندہ سے دوبارہ غلطی نہ ہو تو بہتر ہے، اس وقت آپ خود کو اکیلا محسوس کریں گے سب رشتے آہستہ آہستہ آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں مگر اﷲ ساتھ نہ چھوڑے تو پھر کوئی ڈر نہیں ہے۔
قوس
اﷲ نے چاہا تو آنے والے دن آپ کو بڑی شاندار کامیابی سے نوایں گے اور جن مشکلات کا شکار ہیں، ان میں سے نکلتے چلے جائیں گے۔ جو لوگ اپنا کوئی کام شروع کرنا چاہتے ہیں ،وہ کر لیں، اﷲ پاک کی مدد حاصل ضرور ہو گی، اس وقت زائچے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے کوئی مسئلہ ہو تو یہ الگ بات ہے جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ دیں۔
جدی
صبح مزاج کچھ ہوتا ہے شام کو کچھ، مستقل مزاجی نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی نتیجے پر نہیں پہنچ پا رہے۔ ان دنوں آپ استخارے کی مدد سے کوئی فیصلہ کر لیں کہ اب آگے چل کر کیا کرنا ہے۔ ساری زندگی تو ایک مقام پر کھڑا نہیں ہو ا جا سکتا۔ اس وقت مالی طور پر جو مشکل ہے، میرے اﷲ نے چاہا تو وہ عارضی ثابت ہو گی اور رکاوٹیں بھی آہستہ آہستہ ختم ہوتی چلی جائیں گی۔ فکر مند نہ ہوں۔
دلو
بدنظری کا خطرہ ہو سکتا ہے، اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی لازمی دیں۔ آپ جس کام کو جلد بازی میں کرنا چاہتے ہیں، اسے آرام سے کریں۔ اس میں آپ کا ہی فائدہ ہے۔ اس وقت صورتحال تبدیل ہونے کے قریب ہے اور یہ کیا رنگ لائے گی اس کا اندازہ نہیں کیا جا سکتا، آپ کو تمام حالات کا اچھی طرح سے جائزہ لے کر کوئی قدم اٹھانا ہے۔
حوت
عشق و محبت جیسے معاملات سے دور ہیں اور فون کا استعمال نہایت سوچ سمجھ کر کریں۔ آپ کے لئے اس میں ایک انجانا سا خطرہ ہے۔ بہتر ہے کہ خود ہی قدم پیچھے کر لئے جائیں۔ البتہ روز گار کے حوالے سے آپ کے لئے بڑی اچھی خبریں ہیں۔ جو لوگ کسی بندش وغیرہ کا شکار ہیں، وہ اب بالکل آزاد ہیں اور جن کو رشتے وغیرہ میں رکاوٹ تھی، ان شاء اﷲ وہ بھی دور ہو گی۔

آج کا دن کیسا، آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں