.آٹا چینی گھی دالیں 39

سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد ،یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سینکڑوں ملازمین فارغ

Spread the love

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین فارغ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے سینکڑوں ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بحال ملازمین کو نوکریوں سے فوری برطرف کرنے کے حکم نامے سے 441 ملازمین متاثر ہوں گے۔

چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہوگا۔

حکم نامے کے مطابق متعلقہ زونل مینجرز گریڈ 13 تک جبکہ گریڈ 14 یا اس سے اوپر برطرف ملازمین کے خلاف ہیڈ آفس کی سطح پر کارروائی ہوگی۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بحالی کے وقت حاصل کیے گئے مالیاتی فوائد ملازمین سے ریکور کیے جائیں گے تاہم بحالی کے بعد تنخواہوں اور الاؤنسز کے تحت حاصل کی گئی رقم واپس نہیں لی جائے گی۔

چیف فنانشل آفیسر سے برطرف ملازمین کو ادا کی گئی رقم کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔حکم نامے کا اطلاق برطرف ملازمین بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین پر ہوگا۔

یوٹیلیٹی سٹورز ملازمین فارغ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں