ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جاں بحق 34

کورونا کی نئی قسم ایم یو سامنے آگئی،عالمی واچ لسٹ میں شامل

Spread the love

نئی قسم ایم یو

واشنگٹن(صرف اردو آن لائن نیوز) دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم ایم یو سامنے آ گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے نئی قسم کو 30 اگست سے اپنی واچ لسٹ میں شامل کر لیا ہے،

کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کورونا کی یہ قسم لوگوں میں ویکسی نیشن یا پچھلے انفیکشن سے پیدا ہونے والی قوت مدافعت کو نظر انداز کر سکتی ہے۔

وبائی امرا ض پر ڈبلیو ایچ او کے ہفتہ وار خبرنامے میں کہا گیا اپنی مخصوص بناوٹ کی وجہ سے ایم یو مدافعتی نظام سے بچ نکلتا ہے،

ایم یو کی پہلی بار نشاندہی کولمبیا میں جنوری 2021میں کی گئی تھی،کورونا کا نیا ویرینٹ ایم یو اب تک دنیا کے 39ممالک میں رپورٹ ہو چکا ہے،

اسوقت عالمی سطح پر اس کے کیسز کی شرح0.1فیصد سے بھی کم ہے تاہم کولمبیا اور ایکواڈور میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز کی شرح بالترتیب 39اور13فیصد ہے۔

اسوقت عالمی سطح پر اس کے کیسز کی شرح0.1فیصد سے بھی کم ہے تاہم کولمبیا اور ایکواڈور میں کورونا کی نئی قسم کے کیسز کی شرح بالترتیب 39اور13فیصد ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں