petrol 29

یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان،وزارت کو سمری موصول

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کمی

یکم ستمبر سے پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات موصول ہوگئی ہیں۔

جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویڑن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔۔سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سے قیمتوں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ نئی قیمتوں پر عمل درآمد یکم ستمبر سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں کمی


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں