آج کا دن 56

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
کسی نہ کسی جگہ پر آپ سے کوئی غلطی تو ضرور ہوئی ہے،جس کی وجہ سے اتنے اچھے وقت سے بھی فائدہ اٹھانے میں ناکام ہیں۔اپنے حقوق العباد کے معاملات خاص طور پر چیک کریں۔اندازہ ہے کہ مسئلہ اسی جگہ پر ہے۔بات سمجھ میں نا آئے تو استخارے کی مدد لیں تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے،ورنہ تو زائچہ اچھا معاملہ ظاہر کر رہا ہے اور ستاروں کا بادشاہ ان دِنوں اس میں موجود رہ کر بے شمار فائدے بحکم اﷲ دے رہا ہے۔
ثور
بدنظری کی کیفیت ابھی چل رہی ہے، اور جب تک یہ ٹوٹے گی نہیں آپ کو اپنے معاملات میں کوئی خاص فائدہ بھی حاصل نہیں ہو گا،اس لئے پہلے اس کے توڑنے کا بندوست کریں۔ گوشت کا صدقہ دیں ، ہو سکے تو دو بھوکوں کو کھانا کھلا دیں اور گھر میں کسی کی ڈیوٹی لگا دیں کہ وہ روزانہ ایک بار سورۂ بقرہ خود پڑھے گا، اِن شا اﷲ اس عمل سے آپ مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور بدنظری و نحوست بھاگ جائے گی۔
جوزہ
زحل ابھی مزید چند یوم آپ کے زائچے میں رہے گا۔اُس وقت تک ہی مشکل ہے، بس تھوڑا سا انتظار اور صبر سے کام لیں اور غیر قانونی ، غیر ضروری اور ناجائز قسم کے رزق کے معاملے میں نہ آئیں اور مخالفین سے بھی خود کو دور رکھیں۔یاد رہے کہ زحل بلاوجہ کی ٹینشن دیتا ہے اور معاملات میں خرابی کا باعث بنتا ہے۔صدقہ بھی بہترین حل ہے اس سے بچنے کا۔دُعا بھی کرتے رہیں کہ دُعا تو تقدیر ہی بدل دیتی ہے۔
سرطان
بے کار افراد کے لئے اچھے دن شروع ہو گئے ہیں،جو لوگ عرصہء دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے وہ اب خوشخبری سن سکیں گے،ملازمت پیشہ افراد کی ترقی و تبادلے کا بھی امکان ہے، اور جو لوگ رہائش کی تبدیلی چاہتے ہیں وہ بھی اپنی خواہش پوری کر سکیں گے اس کے لئے قدرتی اسباب بن جائیں گے۔قرض سے نجات اور ضرورت کے تحت رقم بھی ہاتھ میں آئے گی۔بیرون ملک سے بھی واپسی کی کوشش کامیاب دکھائی دیتی ہے۔
اسد
ستاروں کا بادشاہ مشتری زائچے میں آ گیا ہے،اس کے بڑے فائدے حاصل ہوں گے، ویسے تو یہ عزت، دولت، شہرت تینوں معاملات میں ہر طرح کی بہتریاں ہی دیتا ہے اور اﷲ پاک کے حکم سے ان معاملات میں جس قدر بھی مشکلات ہیں وہ بھی بھاگ جائیں گی،آپ بس اپنی نیت صاف رکھیں اور اﷲ سے دُعا کریں کہ جو ہمارے حق میں بہتر ہے وہ فیصلہ صادر فرما دیں اور ہمیں آسانیاں برکتیں اور رحمتیں عطا فرمائے۔
سنبلہ
جو لوگ عرصہء دراز سے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار ہیں وہ اِن شا اﷲ اب اس سے آزاد ہوں گے اور بعض کا تو من پسند جگہ رشتہ طے پا جائے گا۔سمجھ لیں کہ ابک بہت بڑا بوجھ سر سے اُترے گا۔روزگار کے حصول میں بھی جو بلاک بند تھا وہ ٹوٹ چکا ہے اب اِن شا اﷲ روزگار میں روزانہ کے حساب سے بہتری ملنے کی امید دکھائی دیتی ہے۔اس وقت ضرورت کے تحت پیسوں کا بندوبست بھی ہو جائے گا۔
میزان
حقوق العباد کے معاملات فوری چیک کریں، آپ سے کسی جگہ کوئی غلطی ہوئی ہے،جو سب کچھ ٹھیک ہونے کے باوجود آپ کو فائدہ نہیں مل رہا یا پھر استخارے سے مدد لیں۔اس وقت ستاروں کی پوزیشن تو اچھی ہے بس ذاتی طور پر فائدہ نہیں مل رہا، توبہ کر لیں اسی سے راستے کھل جائیں گے،اس ہفتے گھریلو ٹینشن میں اضافہ ہو سکتا ہے اور اپنوں کے ساتھ اختلافات کا اندیشہ بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بہتر ہے صدقہ دیں۔
عقرب
جب تک اپنے معاملات ٹھیک نہیں کریں گے، صورت حال بھی خاطر خواہ بہتر نہ ہو سکے گی،جو لوگ سچی توبہ کر لیں گے، وہ اِن شا اﷲ مستقبل میں ضرور کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے۔اولاد کے حوالے سے خاص طور پر آپ کو تاکید کی جا رہی ہے کہ ان کے معاملے میں بالکل لاپروائی نہیں کرنی۔ان کے ہر طرح کے معاملے پر جس قدر ممکن ہو سکے گہری نظر رکھیں۔
قوس
آپ کو ماسوائے اپنے ان دنوں کچھ دکھائی نہیں دے رہا، آپ جو قدم اٹھا رہے ہیں اور دل کے معاملات لے کر جس طرف چل رہے ہیں، وہ بے حد خطرناک ہے۔حاصل ہونا تو دور کی بات ہے، نقصان کا شدید اندیشہ موجود ہے،اس لئے بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ خود کو ٹھیک کر لیں، ستاروں کی خوبصورت چال بنی ہوئی ہے، جو آپ کو آنے والے دنوں کی نوید سنا رہی ہے، نیت صاف تو پھر سب کچھ ٹھیک۔
جدی
بیماری سے نجات کا ان شا اﷲ ضرور سلسلہ بنے گا اور جس بھی شخص سے خطرہ محسوس کیا جا رہا تھا وہ بھی اب ختم ہو جائے گا،بلکہ ناراض لوگوں سے صلح کا امکان بھی ہے۔نوکری میں تبدیلی و رہائش وغیرہ کے معاملے بھی اب تبدیلی کا اشارہ دے رہے ہیں۔ان دِنوں وہ شخص بھی ساتھ دے گا جس کے بارے میں آپ کے ذہن میں بھی نہ تھا۔ایک طرف سے بلاک رقم کی واپسی کا امکان اور پرائز بانڈ کی خریداری کا مشورہ بھی ہے۔
دلو
دوسروں کے ساتھ مل کر کام کرنے میں فائدہ دکھائی نہیں دے رہا۔ بہتر ہے کہ اکیلے کام کرنے پر زور دیں اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو ساتھی پر نظر رکھنا بے حد ضروری ہے، آپ کے لئے بیرون ملک جانے والے اب خیال دل سے نکال دیں، اور یہاں پر کام کرنے کو ترجیح دیں، جو لوگ عدالتی امور کا شکار ہیں یا انکوائری کا سامنا کر رہے ہیں۔ وہ ان شا اﷲ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، یہ ہفتہ مالی مشکلات میں کمی کا باعث بھی بنے گا۔
حوت
19مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر اگر آپ کسی بھی نیک عمل کے لئے قدم اٹھائیں گے تو اس میں کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔آپ کے اندر کا انسان ویسے بھی آپ کی بہت رہنمائی کرتا ہے،مگر شاید آپ ابھی اس کی آواز سننا نہیں چاہتے۔ آپ کو اس ہفتے دو تین اہم فیصلے بھی کرنے ہیں اور پھر ان پر عمل بھی کرنا ہے۔ مستقبل کو بدلنے کے لئے یہ بے حد ضروری ہے۔ یاری دوستی سے آج کل جتنا دور رہیں گے، اتنا ہی بہتر ہے۔

آج کا دن کیسا، آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں