سمارٹ لاک ڈائون نافذ 52

پنجاب کے 11اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع

Spread the love

سمارٹ لاک ڈاؤن توسیع

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کیلئے چارجز مقرر کر دیئے گئے۔ فی ڈوز 1270 روپے دینے ہونگے۔ بیرون ممالک سفر کرنیوالوں کیلئے اضافی ڈوز کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدا دوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 120 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 25 ہزار 535 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 48 ہزار 572 ہوگئی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 191 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

ملک میں اب تک ایک کروڑ 75 لاکھ 85 ہزار 23 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 306 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 29 ہزار 930 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 596 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری طرف حکومت پنجاب نے صوبے کے 11اضلاع میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کر دی،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جن اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوا ل ،میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاول پور، گوجرانوالا اور رحیم یار خان شامل ہیں،

ان اضلاع میں مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجاز ت ہو گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی کی ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم آؤٹ ڈور شاد ی میں صرف 300افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

اس کے علاوہ ریسٹورنٹس پر رات 10بجے تک آؤٹ ڈور ڈائننگ ہو سکے گی، سرکا ر ی و نجی دفاتر میں 50فیصد سٹاف آسکے گا اور صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہوگی۔

سمارٹ لاک ڈاؤن توسیع

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں