236

کراچی:شہر قائد میں ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Spread the love

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے گلبرگ میں ریس لگاتی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جب کہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ تھانے کے قریب ریس لگاتی 2 گاڑیوں میں سے ایک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ عمر علی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ادھر سپرہائی وے پر کاٹھور موڑ کے قریب مسافر بس فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر بس کے فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں