46

وفاقی وزیرخزانہ کی سخت کارروائی کی دھمکی پر خوردنی تیل، گھی بنانیوالی کمپنیوں کاقیمتوں میں کمی کا فیصلہ

Spread the love

خوردنی تیل گھی بنانیوالی

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) نے خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے آئندہ چند روز میں اقدامات اٹھانے پر اصولی طور پر اتفاق کرلیا۔یہ اتفاق وزیر خزانہ شوکت ترین اور پی وی ایم اے کے وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔

ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں شوکت ترین نے مقامی مارکیٹ میں خوردنی تیل اور گھی کی قیمتوں میں بار بار اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا اور سخت کارروائی کی دھمکی دی۔

دونوں جانب سے معلومات کے تبادلے کے بعد پی وی ایم اے کے چیئرمین عبدالوحید نے وزیر خزانہ کو یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن کا اجلاس بلایا جائے گا اور خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں ممکنہ کمی پر غور کیا جائے گا۔

عبدالوحید نے کہا کہ خوردنی تیل کی قیمت میں کتنی کمی کی جائے گی اس کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی ایسوسی ایشن نے وزیر خزانہ سے خوردنی تیل پر ٹیکسز میں کمی کی درخواست کی ہے۔

خوردنی تیل گھی بنانیوالی


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں