لبنان ابترمعاشی حالات 62

لبنان کی صورت حال بگڑنے کے بعد برطانوی سفارتی ملازمین کی واپسی

Spread the love

لبنان کی صورت حال

بیروت (صرف اردو آن لائن نیوز) لبنان میں صورت حال ابترہونے کے بعد دارالحکومت بیروت میں واقع برطانوی سفارت خانہ نے اپنے عملہ کے بعض ارکان اوران کے خاندانوں کو واپس بھیج دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پرایک بیان میں کہا کہ لبنان میں ایندھن کی سپلائی کی غیریقینی صورت حال اور اس کیاہم بنیادی خدمات پراثرات کے پیش نظر سفارت خانہ کے عملہ کے بعض ارکان اور ان کے متعلقین کو عارضی طورپر واپس بلا لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق لبنان میں جاری اقتصادی بحران کی وجہ سے ایندھن،ادویہ اور خوراک ایسی بنیادی اشیا تیزی سے کم یاب ہوتی جارہی ہیں۔برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سیاسی اوراقتصادی صورت حال (بحران)کے خلاف احتجاج مظاہرے جاری ہیں۔

ملک بھر میں مظاہرین ، سکیورٹی فورسز اور سیاسی گروپوں کے حامیوں کے درمیان متشددمحاذآرائی کی اطلاعات ملی ہیں۔

ان احتجاجی مظاہروں کے نتیجے میں بیروت کے ہوائی اڈے کی جانب جانے والی سڑک سمیت بڑی شاہراہوں کو رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا گیا ہے،بنک اور کاروباربند ہوچکے ہیں۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں