آج کا دن 82

آج کا ہفتہ کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا ہفتہ کیسا

حمل
جو لوگ کسی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں وہ ابھی چند دن انتظار کر لیں، وقت مناسب نہیں ہے اگر اب رسک لیا تو معاملات بہتر ہونے کی بجائے خرابی کی جانب جا سکتے ہیں۔ ان دنوں آپ کی وراثتی امور پر بھی بات چل سکتی ہے اور شاید کچھ اختلافات بھی سامنے آئیں، غصہ کرنے کی بجائے اگر ٹھنڈے مزاج سے چلیں گے تو گنجائش نکل بھی سکتی ہے۔
ثور
پراپرٹی کے امور میں کچھ معاملات طے ہو سکتے ہیں اور الگ رہائش کا پروگرام بھی بن سکتا ہے جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، وہ کر سکتے ہیں۔ ان شاء اﷲ کامیابی ملے گی اور عرصہء دراز سے بے روزگار افراد کو بھی خوشی کی خبر مل سکتی ہے۔ البتہ کئی معاملات میں جو خانگی ہیں ،آپ اکیلے ہوتے جا رہے ہیں۔ غصہ قابو میں ضرور رکھیں۔
جوزہ
ان لوگوں سے دور رہیں جن لوگوں نے ماضی میں آپ کو دھوکہ دیا ہوا ہے۔ کیونکہ مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا۔ اب آپ نے جو بھی کرنا ہے۔ خود ہی کرنا ہے۔ حالات ایسے نہیں رہے کہ سب مل کر چل سکیں، اس وقت مالی طور پر مشکل ضرور ہے مگر چند دنوں میں نیا سلسلہ بن جانے سے یہ دور ہو جائے گی اور ضرورتیں پوری ہونا شروع ہوں گی۔
سرطان
صحت پر خاص توجہ دیں، ان دنوں آپ کو اپنی صحت کا بہت خیال رکھنا پڑے گا اور گھر بھی کسی خاص قسم کی بندش کا شکار محسوس ہو رہا ہوگا، آپ جن مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، اس میں زیادہ تر آپ کی اپنی غلطیاں ہیں۔ سچی توبہ کر کے سیدھے راستے پر چلیں۔ اﷲ نے چاہا تو ایک مرتبہ پھر صورتحال آپ کے قابو میں آ جائے گی۔ اور یا حی یا قیوم کا ورد بھی کرتے رہیں۔
اسد
آپ کیوں ان معاملات کو دوبارہ درمیان میں لا رہے ہیں جن سے تکلیف کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا۔ بہتر ہے کہ اﷲ واسطے سب کو معاف کر دیں اور خود بھی ان سب سے معافی مانگیں جہاں حقوق العباد کے حوالے سے غلطیاں ہوئی ہیں اور رشتے دار چاہے کتنے بھی قریب کیوں نہ ہوں کسی پر اعتبار نہ کریں، ورنہ وہ سب کے سامنے آپ کا راز اوپن کر دیں گے، نہایت سنبھل کر چلیں۔
سنبلہ
اﷲ پاک نے چاہا تو آپ ان مشکلات سے جلد نجات پا لیں گے جن کی وجہ سے عرصہء دراز سے بلاک ہو کر رہ گئے تھے اور اکیلے بھی ہو گئے تھے۔ آپ کے دماغ پر بوجھ ہے اور ہر وقت ڈرتے رہتے ہیں جیسے کچھ ہو نا جائے ،اﷲ نے مدد فرما دی تو ساری مشکلات ختم ہو جائیں گی اور آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ اس وقت کچھ رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔
میزان
ایک پرانے مسئلے کا دوبارہ سامنے آنے کا خطرہ ہے، خاندانی معاملات میں بھی اس کا چرچا ہو سکتا ہے، آپ کو اپنی عزت کا خاص خیال رکھنا اور نہایت ہی حکمت عملی سے چلنا ہوگا۔ جس پر کبھی شک بھی نہیں تھا ،وہی آپ کے اعتبار کو توڑے گا اور بڑے نقصان سے دو چار کر سکتا ہے صحت کا صدقہ دیں اور غصہ کم کریں۔ والدین کو ہر حال میں راضی رکھیں۔
عقرب
کچھ نہ کچھ تو کسی جگہ گڑبڑ ہے جس نے آپ کی زندگی کو ایک جگہ بلاک کر کے رکھا ہوا ہے۔ غور کریں، استخارہ کریں پھر اس کی اصلاح کریں میرے اﷲ نے چاہا تو بندش سے باہر نکل آئیں گے۔ اب کچھ اہم اور بڑے فیصلے لینے کی بھی ضرورت ہے جو زندگی کا چلتا ہوا سفر تبدیل کرنے میں مدد گار ہوں گے۔ کچھ تو کرنا ہے نا اور وہ بھی اب کیونکہ اب نہیں تو پھر کبھی نہیں، سوچ لیں۔
قوس
بڑے اچھے دنوں کا آغاز بحکم اﷲ شروع ہو رہا ہے۔ آپ کو اس کی قدر کرنی ہو گی اور اس سے مکمل فائدہ بھی اٹھانا ہے، امید ہے جو آپ عرصہء دراز سے انتظار کر رہے تھے، وہ وقت اب چل رہا ہے اور جن لوگوں کے رشتے وغیرہ میں مشکلات یا بندش کا سامنا تھا۔ وہ اب ٹوٹ چکی ہے ،جلد ہی وہ خوشخبری سن سکیں گے۔ بیرون ملک جانے والوں کا زائچہ ابھی بلاک ہے۔
جدی
آج سے مشتری زائچے میں آ رہا ہے جو کم سے کم 29 دن یہاں پر رہے گا۔ اس سے عزت، دولت، شہرت جیسے امور میں آسانیاں اور برکتیں ملیں گی جو لوگ روزگار کے حصول کے لئے پریشان تھے، ان شاء اﷲ ان کا بھی سلسلہ بن جانے کے امکانات روشن ہیں۔ مکان کی تبدیلی اور نوکری میں بھی ایسا ہونے کا چانس موجود ہے۔ بعض افراد کی ترقی کا امکان بھی روشن ہو رہا ہے۔
دلو
لالچ کو اپنے اندر پیدا نہ ہونے دیں، ان دنوں ایسا ہی عمل ہو رہا ہے، آپ بچ کر چلنا ہی نہیں چاہتے کیونکہ فائدہ ہو رہا ہے۔ لیکن اس میں بڑا خطرہ ہے جو آپ نظر انداز کر رہے ہیں۔ اب یہ وارننگ ہے سمجھ سکتے ہیں تو ضرور سمجھیں۔ کاروباری معاملات ابھی کمزور ہیں، جو مل رہا ہے اس پر شکر ادا کریں، ابھی 14 سے 25 دن لگ سکتے ہیں بہتری آنے میں، بس گزارہ ہی کرنا پڑے گا۔
حوت
آپ کی ایک بڑی خواہش پوری ہونے کا امکان ہے اور جو کام روکے ہوئے ہیں وہ بھی چل سکتے ہیں۔ بعض افراد کا تبادلہ ہوگا اور بعض تبادلہ روکنے کی کوشش بھی کریں گے۔ ان دنوں آپ بدنظری کا شکار ہیں، اس لئے اپنا صدقہ دیں اور ’’یا کریم یا سلامُ یا مومن یا اﷲ ‘‘کو دن میں کم از کم 500 بار ضرور پڑھیں۔ اس کی برکت سے ساری پریشانیاں ختم ہو جائیں گی۔

آج کا ہفتہ کیسا

آج کا ہفتہ کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں