طالبان جنگ ختم اعلان 36

امریکا اور نیٹو کے چھوڑے گئے ہتھیاروں کا حساب لگا رہے ہیں، طالبان

Spread the love

امریکا نیٹو کے ہتھیار

کابل (صرف اردو آن لائن نیوز) طالبان کہا ہے کہ وہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے چھوڑے ہوئے ہتھیاروں کی گنتی کرکے ان کا حساب لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تحریک کے رہ نمائوں نے افغان سکیورٹی فورسز کے مستقبل پر بات چیت شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق طالبان نے افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر ہونے والی افراتفری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کابل ہوائی اڈے پر ہونے والی افراتفری کے لیے ہمیں ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

جی سیون ممالک کی سربراہ کانفرنس میں طالبان پر زور دیا گیا کہ کابل سے نکلنے کی کوشش کرنے والوں کے کومحفوظ راستہ فراہم کریں۔ گروپ سیون کی طرف سے طالبان کے بارے میں یہ پہلا باضابطہ تبصرہ ہے جس میں طالبان سے کہا گیا ہے کہ وہ ملک چھوڑنے والے شہریوں کے راستے میں رکاوٹیں نہ کھڑی کریں۔

برطانوی دفتر خارجہ کے مطابق وزرا نے طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ غیر ملکی شہریوں اور افغانیوں کے محفوظ راستے کو یقینی بنائیں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ آف سیون کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کو عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان میں بحران کو مزید بڑھنے سے روکا جائے۔

جی 7 کے وزرا خارجہ کی ایک میٹنگ کے بعد راب کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا جی 7 کے وزرا بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ افغانستان میں بحران کو بڑھنے سے روکنے کے لیے مل کر کام کریں۔

امریکا نیٹو کے ہتھیار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں