40

وزیراعظم کا کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

Spread the love

کانسٹیبل جمیل کلہوڑو

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی

جان بچانے والے کانسٹیبل جمیل احمد کلہوڑو کو ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم

عمران خان نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کانسٹیبل جمیل کلہوڑو کو 23 مارچ

کو ایوارڈ دیا جائیگا۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن مجید کی سورہ المائدہ کی آیت بھی شیئر کی۔

سورہ مائدہ کی شیئر کردہ آیت میں کہا گیا کہ جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری

انسانیت کو بچایا۔یاد رہے کہ کانسٹیبل جمیل نے ٹرین سے گرنیوالے شخص کی جان بچائی

تھی۔عمران خان نے کانسٹیبل کی پْھرتی کی داد دیتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی تھی، عمران خان نے

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔عمران خان

کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم

قابلِ تحسین ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی

کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابلِ تحسین ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں