بہاولنگرماتمی جلوس دھماکے 38

بہاولنگر،ماتمی جلوس میں دھماکے سے دو افراد جاں بحق، 59 زخمی

Spread the love

بہاولنگرماتمی جلوس دھماکے

بہاولنگر /اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) بہاولنگر میں یوم عاشور کے موقع پر نکالنے جانے والے ماتمی جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں د وافراد جاں بحق اور 59زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق بہاول نگر کے سٹی چوک میں کریکر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 59زخمی ہوگئے ،دھماکے کی جگہ سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ۔

پنجاب کے وزیر داخلہ راجا بشارت نے تصدیق کی کہ بہاولنگر میں یوم عاشور کے موقع پر نکالے جانے والے ماتمی جلوس میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور59 زخمی ہوگئے۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ ایک شخص نے بہاولنگر کے علاقے مہاجر کالونی کی جامعہ مسجد کے قریب سے گزرنے والے جلوس پر دستی بم پھینکا، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ۔

راجا بشارت نے کہا کہ دھماکے کے تمام زخمیوں کو شہر کے وکٹوریا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔انہوںنے بتایاکہ دھماکا صبح 10 بجے ہوا،

رینجرز کو علاقے میں تعینات کردیا گیا ،مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

ادھر پاکستان علما کونسل نے جلوس پر کریکر حملے کی شدید الفظ میں مذمت کی ہے جہاں اس بیان کو کونسل کے صدر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے ٹوئٹر پر شیئر کیا۔کونسل نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر انتشار پیدا کرنے کے لیے پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی پھیلانا چاہتے ہیں جسے قوم نے پہلے بھی ناکام بنایا ہے اور اب بھی ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے بہاولنگر میں کریکر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر محرم الحرام کے دوران فساد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور سماج دشمن عناصر کی ملک دشمن سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

قبل ازیں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں جائے وقوع پر پولیس اور امدادی کارکنان کو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔مذکورہ ویڈیو میں متعدد زخمی افراد کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جو مدد کیلئے پْکار رہے تھے۔

مقامی اہل تشیع رہنما خاور شفقت اور سٹی پولیس افسر (سی پی او) محمد ارشد نے دھماکے کی تصدیق کی۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والی سینیٹر سحر کامران نے بھی واقعے کی ایک ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور بتایا کہ ماتمی جلوس کو کریکر کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

بہاولنگرماتمی جلوس دھماکے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں