علیم خان گرفتار وزیر اطلاعات کی تصدیق، علیم خان نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، یہ آلِ شریف اور زرداری کا کام ہے۔

Spread the love

لاہور (سٹاف رپورٹر)نیب سینئر وزیر علیم خان کے خلاف بیرون ملک جائیداد، آمدن سے زائد اثاثوں اور آف شور کمپنی کے حوالے سے تفتیش کررہا ہے،علیم خان کی گرفتاری پر گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے سینئر صوبائی وزیر کو نیب حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ نیب کو حق حاصل ہے کہ جو حکومتی عہدیدار، بیوروکریٹ کسی عہدے پر فائز ہو اسے مالی بدعندانی پر گرفتار کرسکتی ہے،

اسی سلسلے میں علیم خان کے خلاف ایک کیس چل رہا تھا جس میں وہ دوسری بار پیش ہوئے، علیم خان نے ایک بار بھی نیب یا ریاستی اداروں کے خلاف نہیں بولا اور نہ ہی پنجاب حکومت یا پی ٹی آئی عہدیدار ایسا کریں گے،

یہی فرق آلِ شریف، زرداری اور ہمارے درمیان ہے، یہ لوگ جب بھی آتے تھے اداروں پر لعن طعن کرتے تھے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ یہ علیم خان ملزم ہیں اور نہ ہی مجرم، ان کے خلاف ابھی کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔

فیاض الحسن چوہان نے علیم خان کے استعفے کی خبر کی تردید کی اور کہا کہ ابھی استعفے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی استعفیٰ وزیراعلی کو بھجوایا گیا ہے،

ابھی نیب مزید تفتیش کرے گا اور پھر ریفرنس دائر کیے جانے کا فیصلہ ہوگا۔

Leave a Reply