آج کا دن 96

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
ان دنوں آپ کا ستارہ اپنی جگہ تبدیل کر رہا ہے اور آپ کو ذہنی طور پر اب ہر طرح کی تبدیلی کے لئے تیار رہنا ہوگا ، شائد یہ وقت آپ پر برسوں کے بعد آ رہا ہے۔ آپ جس بھی پوزیشن پر کیوں نہ ہوں، وہاں سے ہٹ جائیں گے اور امید ہے کہ جو گزر گیا وہ وقت بُرا تھا اب اس سے بے حد شاندار صورت حال آپ کے لئے بن رہی ہے۔ ان شاء اﷲ
ثور
آپ اپنے سارے معاملات اپنے اﷲ کے حوالے کریں اور پھر دیکھیں کہ وہ کس طرح آپ کو ان تمام پریشانیوں اور مشکلات سے نکال کر کس انداز سے نوازے گا ، اس کا شائد آپ کو اندازہ، بھی نہیں کہ آپ کو کیا فائدے عطا فرما دے گا۔ توکل سے کام لیں، توکل سے کام لینے والے ہی منزل تک پہنچ جاتے ہیں۔ اب وراثتی امور میں بھی بڑی پیش رفت ہونے والی ہے۔
جوزہ
اولاد اور بہن بھائی اب پہلے جیسے نہیں رہے، سب آپ کو سیڑھی بنا کر چلنے کی کوشش میں ہیں۔ آپ اﷲ کی رضا کے لئے ضرور بے وقوف بن جائیں، مگر جہاں آپ کا حق بنتا ہے اس کو بالکل نہ چھوڑیں۔ اس وقت ٹینشن والا ستارہ زحل اور عقرب دونوں نازک صورت حال سے دوچار ہیں۔ غصہ قابو میں رکھنا ہے اور حکمت عملی سے چلنا ہے۔ ورنہ بنتی بات بگڑ سکتی ہے۔
سرطان
آپ کو یوں محسوس ہوتا ہوگا جیسے کسی بندش جیسی چیز کی جکڑ میں آ گئے ہیں مگر ایسا بالکل نہیں ہے، سب وقتی رکاوٹ ہے جو چند یوم میں خود بخود ٹھیک ہو جائے گی، بس اپنے معاملات ٹھیک رکھیں، حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر دیکھیں۔ آپ یہ مت سمجھیں کہ آپ کی مرضی سے کام ہونے ہیں جو میرے اﷲ نے چاہنا ہے، ہونا تو ویسے ہی ہے، پھر توکل کیوں نہیں کرتے۔
اسد
اس وقت آپ کا ستارہ رجعت میں ہے۔رجعت الٹی چال کو کہتے ہیں۔ پرانے معاملات دوبارہ ابھر کر سامنے آ سکتے ہیں یا کسی پرانے جھگڑے میں شدت آنے کا خطرہ ہے۔ اگر خود کو ان معاملات سے دور نہ رکھا گیا تو نقصان آپ کا ہی ہوگا۔ اس وقت صدقہ دینے اور یاحیٰ یا قیوم کا ورد کرتے رہنے کا مشورہ ہے۔ آج سے ہی شروع کریں۔
سنبلہ
آپ کو شائد حالات کی نزاکت کا اندازہ نہیں ہے۔ اگر ان حالات میں آپ نے غلطی کی تو بڑا مسئلہ ہو جائے گا۔ آپ جس بھی پوزیشن میں ہیں۔ ابھی اس کو تبدیل کرنے کی کوشش مت کریں خاموشی سے فی الحال یہ وقت گزاریں، شاہد اگلے 14یوم کے بعد صورت حال سکون والی ہو جائے، جو لوگ کسی بھی قسم کی جذباتی غلطی ’’یعنی دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر قدم اٹھائیں گے‘‘ نقصان کے لئے تیار رہیں۔
میزان
صحت کا مسئلہ آپ کا زیادہ تر اپنا پیدا کردہ ہے۔ آپ چہل قدمی نہیں کرتے خوراک کا خیال نہیں رکھتے، چھوٹی موٹی باتوں سے ٹینشن لیتے ہیں اور غصہ بہت زیادہ کرتے ہیں۔ اس وقت ان معاملات سے نکلنے کی اشد ضرورت ہے۔ ’’حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل‘‘ 450مرتبہ روزانہ پڑھ لیا کریں، سب بہتر ہوتا چلا جائیگا اور ضرورت کے تحت کسی نہ کسی جگہ سے رقم کا حصول بھی ممکن ہوسکتا ہے۔
عقرب
جو لوگ کسی الجھن میں مبتلا ہیں اور انہیں اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا، وہ ان شاء اﷲ اب غیبی انداز سے اس سے نکلنے میں کامیاب ہونگے اور کسی بڑے فائدے کی طرف بھی جائینگے۔ کاروباری حضرات کیلئے بڑے اچھے دن شروع ہیں۔ اولاد کے خواہشمند ان شاء اﷲ خوشخبری سن سکیں گے جن لوگوں نے نوکری کی تلاش شروع کی ہوئی ہے، وہ کامیاب ہو سکتے ہیں۔
قوس
ایک مرتبہ پھر صورتحال میں خرابی دکھائی دے رہی ہے ،لگتا تو یہی ہے کہ آپ کی ذاتی کسی غلطی کی وجہ سے ایسا ہو رہا ہے۔ تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں تو جس مقام پر غلط ہوئی ہے۔ اس کو فوراً دور کرنیکی کوشش کریں، صدقہ بھی دیں اور ’’یا کریم یا سلام یا مومن یا اﷲ ‘‘کا ورد دن میں کم سے کم 500 بار ضرور کریں۔ اس سے بے شمار فائدے ہونگے اور مشکلات ختم ہو جائیں گی۔
جدی
کسی بھی شک کو اپنے دل میں جگہ نہ دیں اور اپنے گھر کو خراب نہ کریں۔ آپ ان دنوں فضول قسم کی باتیں دماغ میں رکھتے ہیں جو بعد میں پریشانی کا باعث بنتی ہیں۔ آپ کی توجہ اگر اﷲ پاک کی طرف لگ جائے اور نماز کی پابندی کریں تو سکون آ جائے گا۔ روزگار کے حوالے سے ابھی تبدیلی کا نہ سوچیں۔ اﷲ نے چاہا تو ایسی جگہ سے بہتری ملے گی یا پھر خودبخود کوئی سلسلہ بن کر آپ کے سامنے آئے گا،جس سے فائدہ ہوگا۔
دلو
جو لوگ کسی طرف سے رقم کے حوالے سے امید لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ اسی ہفتے وہ اپنی خواہش پوری کر سکتے ہیں۔ روزگار کے حوالے سے بھی ان شاء اﷲ اب کوئی نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔ حالات میں جو خرابیاں چل رہی تھیں، وہ ان شاء اﷲ غیبی انداز سے ٹھیک ہوں گی اور عرصۂ دراز سے کاروباری بندش یا رشتے کی بندش کے شکار لوگ اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
حوت
اولاد کے حوالے سے سختی سے نہیں، بلکہ پیار و محبت سے کام لیں۔ اس وقت وہ آپ کی بات نہیں سن رہے، لیکن کچھ عرصے کے بعد اقرار کریں گے کہ آپ ٹھیک تھے، لیکن خانگی حوالے سے صورت حال کافی خراب ہے۔ اپنوں سے اختلافات کا اندیشہ ہے، وراثتی امور میں بھی جھگڑے کا امکان موجود ہے جو لوگ چند روز خاموش رہیں گے۔ وہ دیکھیں گے کہ اپنے مطلب کیلئے سب خود آپ کی طرف آئیں گے، ان شاء اﷲ۔

آج کا دن کیسا،آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں