آف شور کمپنی کیس، نیب نے علیم خان کو گرفتار کرلیا، ریمانڈ کیلئے کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ، وائس آف ایشیا)لاہورنیب نے سینئر صوبائی وزیر پنجاب وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا،

ترجمان قومی احتساب بیورو(نیب)نے پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر بلدیات علیم خان کی گرفتاری کی تصدیق کردی،

علیم خان کو ریمانڈ کے لیے کل بروزجمعرات لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قومی احتساب بیورو(نیب) لاہور نے وزیر بلدیات پنجاب علیم خان کو آف شور کمپنی کیس میں بدھ کوطلب کیا تھا

جہاں سینئر وزیر پیش ہوئے اور نیب کے سوالوں کے جوابات دئیے ، 2 گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی تحقیقات میں وہ نیب حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے،جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق سینئر صوبائی وزیر نیب لاہور اپنے اسٹاف کے ہمراہ پیش ہوئے تھے جو باہر کھڑے ان کا انتظار کرتے رہے لیکن علیم خان کے نیب آفس سے باہر نہ آنے پر ان کا اسٹاف اکیلے ہی واپس روانہ ہوگیا۔

بعد ازاں نیب لاہور کی جانب سے علیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ نیب نے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کو حراست میں لے لیا ہے،

نیب ذرائع کے مطابق علیم خان کی گرفتاری سے متعلق چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کو بھی آگاہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی باقاعدہ گرفتاری عمل میں آئی۔

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا کہنا تھا کہ نیب بہتر قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات سرانجام دے رہا ہے جس میں پسند نا پسند کا تصور نہیں،

علیم خان کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ علیم خان جب تک نیب کے زیر تفتیش ہیں وہ کسی عہدے پر کام نہیں کریں گے۔

Leave a Reply