چیک پوسٹ مسلح دہشتگردوں 79

فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی، دہشتگرد ہلاک، جوان شہید

Spread the love

جنوبی وزیرستان میں کارروائی

راولپنڈی(صرف اردو آن لائن نیوز) سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور پاک فوج کے نائیک ضیاء الدین شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایک دہشتگرد زخمی حالت میں گرفتار بھی کیا گیا جس سے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق11 اور 12 اگست کی رات جنوبی وزیرستان کے علاقے سراردغہ میں 3 سے 4 دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیا ،

دہشت گردوں نے کوئیک رسپانس فورس کے جوانوں پر فائرنگ کی۔کوئیک رسپانس فورس نیدہشتگردوں کاپیچھا کرتے ہوئے انہیں چیلنج کیا، پاک فوج کی بروقت کارروائی سے ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ،

پاک فوج کے نائیک ضیاء الدین شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے فوجی چوکی پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف کیا ہے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں