آج کا دن 47

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
آج جھگڑے سے ہر صورت دور رہنے کی کوشش کرنی ہے اور جس بھی قسم کی بات آپ کے کان میں آئے اس پر فوری یقین نہیں کرنا، تحقیق بے حد ضروری ہے۔
ثور
آپ کو جو پریشانی لاحق ہے۔ وہ ان شاء اﷲ عارضی ثابت ہوگی اور آپ جس بھی مشکلات کا شکار ہیں اس سے نکل جانے میں بھی جلد کامیاب ہوں گے۔
جوزہ
اپنی تمام تر توجہ ان معاملات میں دیں، جن کو آپ ماضی میں نظر انداز کر چکے ہیں۔ اس وقت کچھ پرانے معاملات آپ کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ان کو دیکھیں۔
سرطان
جو لوگ آپ کو ماضی میں دھوکا دے چکے ہیں۔ اب پھر قریب ہونے کی کوشش میں ہے اور یاد رکھیں کہ مومن ایک سوراخ سے دوبار نہیں ڈسا جاتا، خیال کریں۔
اسد
جب سارے معاملات اﷲ کے سپرد کر دیئے ہیں تو پھر پریشانی کیسی۔ وہ آپ کو اس میں سے ضرور نکالے گا اور ان شاء اﷲ آج کا دن بڑا ہی اہم ثابت ہوگا۔
سنبلہ
خانگی امور میں کشیدگی ہو سکتا ہے بڑھے۔ آپ نے حکمت عملی سے کام لینا ہے اور کسی بھی معاملے سے دور رہنا ہے۔ اگر ایسا نہ ہو تو کچھ دنوں کے لئے منظر عام سے غائب رہیں۔
میزان
حالات تیزی سے بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ ان میں خود کو واضح طور پر اکیلا محسوس کریں گے اور جن لوگوں نے وعدے کئے تھے۔ اب وہ بالکل بھاگ گئے ہیں۔
عقرب
جن افراد کا روزگار بندش وغیرہ کا شکار تھا۔ وہ ان شاء اﷲ اب کھلنا شروع ہو جائے گا اور آپ کو اس کا اندازہ آج ملنے والے فائدے سے ہو جائے گا۔
قوس
جن افراد نے مالی مشکلات کے دن گزارے ہیں۔ وہ اب مزے لینے کی پوزیشن میں ہیں۔ اس لئے خود کو تیار رکھیں۔ اچھے دن نہیں رہے تو یہ بُرے دن بھی نہیں رہیں گے۔
جدی
آپ اب مشکلات سے نکلتے جا رہے ہیں، مگر اس کے لئے اب کوئی سخت فیصلے بھی ضروری ہیں۔ جن افراد نے ایسا کر لیا تو وہ آنے والے دنوں میں بڑی ترقی کریں گے۔
دلو
آپ جس بھی پوزیشن میں ہیں فوری طور پر تبدیل نہ کریں۔ ایسا کرنا مشکل میں ڈال دے گا۔ میرے خیال سے اب استخارے کی مدد لیں۔ پھر کوئی قدم اٹھائیں تو بہتر ہے۔
حوت
بُرا وقت گزر چکا ہے۔ آپ نے بلاوجہ اپنے سر ٹینشن سوار کی ہوئی ہے۔ اﷲ سے بڑی امید ہے کہ آگے چل کر جو ہوگا وہ اچھا ہی ہوگا، گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں