کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے 63

دنیا بھرمیں کروناوائرس کیسز کی تعداد 20کروڑ39لاکھ80ہزار78ہوگئی

Spread the love

بیجنگ(صرف اردو آن لائن نیوز) کروناوائرس کیسز

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 11 اگست کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔

دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد20کروڑ39لاکھ80ہزار78ہوگئی۔امریکہ 3کروڑ60لاکھ51ہزار126مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے

جبکہ بھارت 3کروڑ19لاکھ 98ہزار158 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 2کروڑ2لاکھ 12ہزار642مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 64لاکھ7ہزار288،روس میں64لاکھ4ہزار960، برطانیہ میں 61 لاکھ46ہزار642 اور ترکی میں 59لاکھ68ہزار838 تک پہنچ گئی ہے۔

ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 50لاکھ41ہزار487 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 48

لاکھ46ہزار955 تک پہنچ گئی ہے۔

بنگلہ دیش نے کوویکس سہولت کے ذریعے نوول کروناو وائرس کی چینی ویکسینز وصول کرلیں


بنگلہ دیش کو کوویکس سہولت کے ذریعے بھیجی جانے والی نوول کرونا وائرس کی چینی ویکسین کی خوراکوں کی ایک مز ید کھیپ موصول ہوئی ہے ۔

مقامی صحت حکام کے مطابق یہ اس ہفتے چین سے متوقع طور پر آنے والی تین کھیپوں میں سے پہلی ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت صحت کے عہدیداروں نے اس وقت یہ ویکسین فرا ہم کی جب ایک طیارہ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 7بج کر 15 منٹ پر دارالحکومت ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔

ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز(ڈی جی ایچ ایس)کے ایک سینئر عہدیدار شہریار سجاد نے ہوائی اڈے پر صحافیوں کو بتایا کہ کوویکس سہولت کے تحت چینی ویکسینز کی اتنی ہی مقدار کی حا مل کھیپ بدھ کو پہنچنے کے لئے طے ہے۔

بنگلہ دیش پہلے ہی چین سے خریدی گئی ویکسین کی لاکھوں خوراکیں وصول کر چکا ہے، اس کے علاوہ چین نے جولائی میں بنگلہ دیش کو بطور تحفہ 11لاکھ سائنو فارم خوراکوں کی دو کھیپیں بھیجی تھیں ۔

کروناوائرس کیسز

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں