49

اپوزیشن ٹھس ، عمران خان ٹکا کر پانچ سال پورے کرے گا ، شیخ رشید احمد

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) عمران خان ٹکا کر

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے قائمقام گورنر نے چمن بارڈر کھول دیا ہے، ہماری طرف سے بھی ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے، لوگ 8 سے 4بجے دستاویزات اورآئی ڈی کارڈ پر آ جا سکیں گے،ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی ،

اپوزیشن جو چاہے کرے، عمران خان ٹکا کر پانچ سال پورے کرے گا،اپوزیشن ٹھس ہو گئی ہے، عمران خان خوش قسمت ہے، اپوزیشن آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جو چاہے ایکٹیویٹی کرے انہیں اجازت ہے،میرا اپوزیشن کو مفت مشورہ ہے اس ریجن میں انٹرنیشنل سیاست ہونے جا رہی ہے، عمران خان کا نعرہ ہے،

نہ اپنی سرزمین کسی کو دیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین میں کسی کو مداخلت کرنے دیں گے ، غلط فہمی میں نہ رہیں یہ پچھلا دور نہیں کہ ایک ایک لاکھ ممنوعہ بور کے لائسنس جاری ہو جائیں جب تک وزیرداخلہ ہوں میرٹ پر کلاشنکوف کا لائسنس دوں گا۔

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ افغانستان کی طرف سے قائمقام گورنر نے چمن بارڈر کھول دیا ہے، ہماری طرف سے بھی ٹریفک کی آمدورفت جاری ہے، لوگ 8 سے 4بجے دستاویزات اورآئی ڈی کارڈ پر آ جا سکیں گے،

ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار کا لاک ڈائون منظور نہیں، چیف سیکرٹری سے بات کروں گا کہ جمعہ اور ہفتہ کی چھٹی قبول نہیں، امید ہے کہ وہ میری بات سنیں گے،کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا جائے،

کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو چاہے کرے، عمران خان ٹکا کر پانچ سال پورے کرے گا،اپوزیشن ٹھس ہو گئی ہے، عمران خان خوش قسمت ہے، اپوزیشن آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر جو چاہے ایکٹیویٹی کرے انہیں اجازت ہے،

میرا اپوزیشن کو مفت مشورہ ہے اس ریجن میں انٹرنیشنل سیاست ہونے جا رہی ہے، یہاں ڈومیسٹک سیاست کی جگہ نہیں، یہ سیاست جلسے جلوسوں سے آگے جا رہی ہے، عمران خان کا نعرہ ہے، نہ اپنی سرزمین کسی کو دیں گے اور نہ ہی اپنی سرزمین میں کسی کو مداخلت کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول جب سے پیدا ہوا ہے عدم اعتماد پر چل رہا ہے،اس کو سمجھ نہیں آرہی، پتہ نہیں پیپلز پارٹی والے کیا بیچ رہے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے جتنے اجلاس کرنے ہیں کرے، انہیں عدم اعتماد کی سمجھ نہیں آرہی، وہ دسمبر چلا گیا اب یہ اس دسمبر پہ چلے جائیں گے،

آپ اس دسمبر کو بھی آئیں گے اور اگلے بجٹ میں عمران خان کو بھی پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پاسپورٹ 16فروری سے کینسل کردیا ہے، شہباز شریف کی طرف سے اپیل کرنے کا وقت بھی ختم ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غلط فہمی میں نہ رہیں یہ پچھلا دور نہیں کہ ایک ایک لاکھ ممنوعہ بور کے لائسنس جاری ہو جائیں جب تک وزیرداخلہ ہوں میرٹ پر کلاشنکوف کا لائسنس دوں گا۔

عمران خان ٹکا کر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں