سیکورٹی کمپنی وین ڈرائیو 53

کراچی، سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کرفرار

Spread the love

سیکورٹی کمپنی وین ڈرائیو

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑ روپے لے کر فرارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی طارق روڈ سے بینک کی رقم ڈلیورکرنے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

آئی آئی چندریگرروڈ پرگارڈزکچھ رقم لے کرنیچے اترے تو ڈرائیوروین لے کرفرارہوگیا۔ وین میں 20 کروڑ روپے کی رقم موجود تھی۔

ڈرائیور وین مسکین گلی میں چھوڑدی اور رقم لے کر بھاگ گیا۔ میٹھادر پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ کیش وین کے ڈرائیور کو جلد پکڑلیں گے۔


گوجرانوالہ،پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل

گوجرانوالہ میں پسند کی شادی کرنے پر ملزمان نے تیز دھارآلے سے حملہ کرکے شوہر کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی پر حملے کا یہ واقعہ چک لشکری میں پیش آیا

جہاں ملزمان کے حملے میں خاتون بھی زخمی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول منیر اور زخمی خاتون لودھراں کے رہائشی ہیں،

دونوں نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور چھپ کر گوجرانوالہ میں رہائش پذیر تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان لڑکی کے رشتے دار ہیں جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

سیکورٹی کمپنی وین ڈرائیو

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں