بچے کی پیدائش کے 77

بچے کی پیدائش کے ایک دن بعد معروف گلوگارہ جان کی بازی ہار گئیں

Spread the love

بچے کی پیدائش کے

کوالالمپور(صرف اردو آن لائن نیوز) ملائیشیا کی معروف خاتون گلوکارہ سِتی سارہ رئیس الدین اپنے چوتھے بچہ کو جنم دینے کے ایک روز بعد کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کورونا کے باعث 37 سالہ ملائیشین گلوکارہ بچے کی پیدائش سے قبل آکسیجن کی کمی کے باعث کومے میں چلی گئی تھیں۔

جس کے بعد اسپتال انتظامیہ نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا لیکن وہ جان کی بازی ہار گئیں۔سِتی سارہ رئیس الدین کے شوہر کا کہنا تھا کہ کومے میں جانے سے قبل ان کی اہلیہ گھر پر قرنطینہ میں تھیں جہاں سے انہوں نے ویڈیو کال کی تھی اور وہ بے حد رو رہی تھیں۔

خیال رہے کہ ملائیشین گلوکارہ کے خاندان کے تمام افراد کو 25 جولائی کو کورونا ہوا تھا۔ کورونا ہونے کے بعد سِتی سارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو بھی شئیر کی تھی جس میں وہ اور ان کے بچوں کو روتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔

گلوکارہ ستِی سارہ رئیس الدین کے انتقال کے بعد ان کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے دکھ کا اظہار کیا ،دوسری جانب ملائیشیا کے بادشاہ اور ملکہ نے بھی گلوگارہ کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور ان کی روح کے بلند درجات کے لیے دعا کی ۔

یاد رہے کہ ملائیشیا کو کورونا کی بد ترین لہر کا سامنا ہے۔ گزشتہ ایک روز میں ملائیشیا میں 17 ہزار سے زائد کورونا کے مثبت کیسز سامنے آئے تھا اور 212افراد جاں بحق ہوئے۔اب تک ملائیشیا میں کورونا سے کل اموات کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

بچے کی پیدائش کے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں