49

ویکسین لگوانے والے کورونا کے سخت وار سے محفوظ رہ سکتے ہیں،امریکی ماہرین

Spread the love

کورونا کے سخت وار

واشنگٹن (صرف اردو آن لائن نیوز) امریکی ماہرین نے کہاہے کہ کورونا ویکسین سے وائرس کے شدید وار سے 100فیصد بچا جا سکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے مراکزسی ڈی سی نے بتایاکہ 99.99فیصد افراد جو کورونا وائرس کی دونوں ڈوز لگوا چکے ہیں ان پر وائرس کا اتنا شدید اثر نہیں ہوتا کہ انہیں اسپتال منتقل ہونا پڑے یا انہیں موت کا خطرہ لاحق ہو۔

امریکی سینٹر فار ڈزیز کنٹرول کے مطابق 2 اگست تک 16 کروڑ 40 لاکھ امریکیوں کی کورونا ویکسی نیشن مکمل ہوئی ہے۔ مکمل طور پر ویکسی نینڈ 16 کروڑ میں سے 1507افراد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد چل بسے۔

یہ شرح 0.001 فیصد بنتی ہے۔ان 16 کروڑ افراد میں سے 7101 افراد کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اسپتال داخل ہوئے۔ ان کی شرح 0.005 بنتی ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ مئی سے سی ڈی سی کی تمام تر توجہ ان کیسز پر مرکوز ہے جو کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر اسپتال میں داخل ہیں۔

تاہم ویکسین لگوانے والے شہری کورونا کے پھیلاو کا سبب بن سکتے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی دستاویزات میں خبردار کیا گیا تھا کہ ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے شہری بھی ڈیلٹا کی مختلف اقسام کو ویکسین نہ لگوانے کی طرح ہی پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق ویکسین لگوانے والے 90 فیصد سے زائد افراد شدید نوعیت کے بیمار نہیں ہوتے، لیکن وائرس کو آگے بڑھانے کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

کورونا کے سخت وار

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں