59

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر کوئی کتاب نہیں لکھی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات

Spread the love

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) دہشت گردی کے خلاف

وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ماضی میں جنگیں طاقت کے زور پر لڑی جاتی تھیں، اب رائے عامہ کی جنگ لڑی جاتی ہے، اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور میڈیا میں ترقی کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہوگی،

میڈیا کا منظرنامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے، ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے، فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا، میڈیا میں ٹیکنالوجی سے بعض جگہ ملازمتیں ختم ہوئیں اور کچھ نئی پیدا ہوئیں۔

وفاقی وزیر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے این ڈی یو کی نیشنل میڈیا ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے 70 ہزار جانوں کی قربانیاں دیں لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری قربانیوں پر آج تک کوئی کتاب نہیں لکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے پیش کرنے اور ڈیجیٹل میڈیا پر توجہ دینا ہو گی۔ میڈیا کا منظر نامہ کافی حد تک وسعت اختیار کر چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ 25 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے

جبکہ فیس بک اور گوگل نے پاکستان سے 7.5 ارب روپے کے اشتہارات کا بزنس کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنائی جا رہی ہے اور میڈیا میں 1500 انٹرن شپس دی جائیں گی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیبل آپریٹرز کے لیے ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظور کی گئی ہے اور کیبل آپریٹرز کو کامیاب جوان پروگرام کے تحت قرضے دیے جائیں گے۔

دہشت گردی کے خلاف

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں