آج کا دن 83

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
ان دنوں آپ خود کو بندش یا کسی بھی قسم کے اثرات میں محسوس کر رہے ہوں گے، جس کام میں بھی ہاتھ ڈالتے ہیں ماسوائے ناکامی کے کچھ نہیں ملتا۔ آپ استخارے سے مدد لیں اور سورۃ القلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، چند روز شام کے بعد گھر سے مت نکلیں اور جو کام کر رہے ہیں بس خاموشی سے اس کو جاری رکھیں اور انتظار کریں۔
ثور
بدلتے ہوئے حالات میں ان شاء اﷲ آپ کے لئے کافی کچھ ہے، آپ ان سب پر گہری نظر رکھیں تو اپنے مستقبل کے حوالے سے ضرور کوئی اچھی خبر سن ہی لیں گے۔ جو لوگ کافی عرصے سے بے روز گار ہیں، ان کو اب تیزی سے ان شاء اﷲ بہتری کا سامنا رہے گا اور جس بھی الجھن اور مشکلات کا شکار ہیں اب اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے، اب زندگی میں بہت کچھ بدلنے والا ہے۔
جوزہ
آپ کو اب ایک نئی صورت حال کا سامنا رہے گا، بلکہ زندگی میں اب اہم اور بڑی تبدیلیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آپ جس حوالے سے بھی آگے چلنا چاہتے تھے، اب نہیں چل سکیں گے، راستہ ہی بدل جائے گا ۔ہر شر میں خیر ہوتی ہے ، ان شاء اﷲ آپ کے ساتھ بھی ایسا ہی کوئی معاملا ہے اور جو بھی بدلے گا آپ کے حق میں حیران کن طریقے سے بہتر ہوگا۔ اب آپ خود کو تیار کر لیں۔
سرطان
صحت کا خانہ قدرے کمزور ہے ،آپ خاص توجہ دیں اور صدقے کا عمل بھی شروع کریں۔ جو لوگ ذہنی ٹینشن کا شکار ہیں وہ یاحی یا قیوم کا ورد فارغ وقت بھی کثرت سے کرتے رہا کریں۔ اس وقت مالی طور پر کوئی نیا سلسلہ سامنے آنے کا امکان بھی ہے اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا، جو لوگ سفر کے خواہشمند ہیں ان کو اب تیاری پکڑ لینی چاہئے۔
اسد
آپ جس بھی قسم کے خطرات کو محسوس کر رہے ہیں، اس وقت ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر ہے بھی تو وہ خطرات ٹل چکے ہیں، آپ بے فکر رہیں ،خاص طور پر اولاد کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں، وہ جذباتی نہیں ہونا چاہئے، بڑے غور و فکر کے بعد ہی قدم اٹھانا بہتر رہے گا۔ جو کاروباری معاملات ہیں ان شاء اﷲ ان میں بہتری ا ٓنے کے امکانات روشن ہیں، وہ بھی جلد۔
سنبلہ
مایوسی کی کیفیت سے باہر آئیں، اب دن نکلنا شروع ہو گیا ہے اور راستے صاف اور واضح ہو رہے ہیں۔ آپ نے اگر اب بھی اچھے وقت سے فائدہ نہیں اٹھایا تو پھر کب اٹھائیں گے۔ امید ہے کہ اچھی آفر بھی مل سکتی ہے، ازدواجی معاملات کی خرابی کا شکار لوگ خاص طور پر اب بہتری حاصل کر سکیں گے اور جو بات مکمل ختم ہو گئی تھی، وہ دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
میزان
آپ کو آج کل اِدھر اُدھر سے اُلٹی سیدھی خبریں آ رہی ہوں گی، جن کا حقیقت سے کوئی بھی تعلق نہیں ہوگا۔ آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، جو کرتا ہے اﷲ کرتا ہے اور اﷲ جو کرتا ہے، وہ بہتر کرتا ہے، بس اس بات کو یاد رکھیں۔ نیت صاف کر لیں، اﷲ پاک سے اپنے رابطے تیز کر دیں۔، ان شاء اﷲ سب کچھ بہتر اور آپ کے حق میں ہوتا رہے گا۔
عقرب
جن لوگوں نے اپنا کام شروع کر نا ہے، وہ بسم اﷲ کریں، امید ہے کہ یہ کام چل پڑے گا۔ ہو سکتا ہے شراکت داری کی پیشکش آئے تو قبول کر لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ اس وقت روزگار اور مالی حوالے سے کچھ نہ کچھ تو بہتر ہونے جا رہا ہے۔ جن لوگوں نے تعلیمی حوالے سے کچھ تبدیلی کرنی ہے، وہ کر سکتے ہیں، ان شاء اﷲ ان کو کامیابی ملے گی اور سفر کا بھی امکان ہے۔
قوس
اولاد کا خانہ اب بہتری کی جانب ہے، مگر ضد کا عنصر بھی شامل ہے۔ ان دنوں ا ن کی بات مان لینے کے سوا اور کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔ کچھ عرصے کے بعد وہ خودبخود اپنی ہی بات سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔ جو لوگ رشتے وغیرہ کرنے کے چکروں میں ہیں، وہ ابھی صبر کریں ،جلد بازی ٹھیک نہیں ہے، ابھی آپ کسی کا اعتبار مت کریں، خاص طور پر لین دین کے معاملے میں۔
جدی
چند روز آپ نے بڑے شاندار گزارے ہیں۔ لگتا تو یہی تھا کہ جیسے اب پکی توبہ کر چکے ہیں، مگر اب پھر دوبارہ پرانی ڈگر پر چل نکلے ہیں جو خطرناک ہے۔ کیوں اپنا مستقبل اور گھر کا سکون تباہ کرنے پر تلے ہیں، توبہ کرلیں، ورنہ حاصل کچھ نہیں ہوگا ،زبردست وارننگ ہے۔ نوکری پیشہ افراد کا تبادلہ ہو سکے گا اور وراثتی امور میں بھی اب اہم پیشرفت ہونے کی اُمید ہے۔
دلو
دلِ بے قابو کو کنٹرول کریں، آپ تو بڑے دل پھینک نکلے ہیں، ہر چمکتی ہوئی چیز کو سونا سمجھ لیتے ہیں جو سب سے بڑی غلطی ہے، وارننگ ہے سمجھ سکیں تو سمجھ لیں۔ ان دنوں آپ کے مالی مسائل بھی بہت زیادہ ہیں، ان کو ٹھیک ہونے میں ابھی وقت لگے گا، اسلئے زیادہ توجہ اس طرف دیں ،گھر میں آپ کی ضرورت ہے، ان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کی کوشش بھی کریں۔
حوت
آپ کس سمت چل پڑے ہیں، اچھے بھلے سیدھے راستے کو چھوڑ کر یہ بہت بڑی غلطی ہو گی ۔ آپ استخارے کی مدد لیں اور آج کل کسی بھی فیصلے کو جلد بازی میں نہ کریں۔ جو لوگ صرف روز گار پر توجہ دیں گے اور غصے کے بجائے حکمت عملی سے چلیں گے، وہی کامیاب ہیں ،اولاد کے معاملات خاص طور پر توجہ سے حل کرنے ہیں، ابھی ضد سے کام مت لیں۔

آج کا دن کیسا،آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں