کریم نے اپنے عملے 92

کریم نے اپنے عملے اور شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے کیمپ قائم کردیے

Spread the love

کریم نے اپنے عملے

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) مشرق وسطی اور پاکستان کی معروف سپر ایپلی کیشن کریم نے اسلام آباد کی انتظامیہ اور حکومت سندھ کے اشتراک سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ سمیت دیگر شہریوں کیلئے کراچی اور اسلام آباد کے دفاتر میں کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن کیمپ قائم کردیا۔

اس موقع پر کریم پاکستان کے کنٹری مینیجر ذیشان حسیب بیگ نے بتایا کہ ہم انتظامیہ اور حکومت کے مشکور ہیں جن کے اشتراک سے ویکسی نیشن مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں کریم کے تمام کیپٹن، عملے اور صارفین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں اور اس وبا کو شکست دینے میں اپنا کردار ادا کریں،

ہم سب مل کر ہی اس جان لیوا وبا کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ذیشان حسیب بیگ نے کہا کہ کمپنی اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے کہ تمام کیپٹن اور عملہ مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہوں اور حکومت کے تعین کردہ تمام گائیڈ لائنز اور ایس او پیز پر عمل کریں،

علاوہ ازیں تمام صارفین سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ بھی ہمیشہ ان پر عملدرآمد کریں۔

کریم نے اپنے عملے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں