گردوں کو نقصان 40

پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ، مزید 95 لوگ جاں بحق

Spread the love

کرونا وائرس چوتھی لہر

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،

ایک دن میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے ہیں، مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی چوتھی لہر نے شدت اختیار کرلی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 95 افراد کرونا وائرس سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔

چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 4 ہزار 780 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8.24 فیصد ہوگئی ہے ۔پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 797 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 79 ہزار 837 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں

۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کل 1 کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 23 ہزار 277 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کل 3 کروڑ 53 لاکھ 6 ہزار 892 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں

۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 96 ہزار 918 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کل اموات 6 ہزار 168 ہو گئیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 62 ہزار 557 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 172 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 452 ہو چکی ہے،

جبکہ اس سے یہاں کل اموات 4 ہزار 524 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 90 ہزار 93 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کل 811 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 69 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 331 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 421 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کل 641 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 150 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس چوتھی لہر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں