2 ارب کا نقصان 39

ترجمان پی آئی اے نے مسافروں کیلئے پانی کی بوتلیں بند کرنے کی خبر کی تردید کردی

Spread the love

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پانی کی بوتلیں بند

قومی ائیرلائن پی آئی اے کے ترجمان نے دورانِ پرواز مسافروں کو منرل واٹر کی بوتلوں کی فراہمی روکنے کی خبر کی تردید کردی۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں مسافروں کے لیے ہاف لیٹر منرل واٹر بوتلوں کی فراہمی روک دی ہے اور اب مسافروں کو گلاس میں پانی فراہم کیا جائے گا تاہم پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ خان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں منرل واٹر کی جہاز پر فراہمی کیلئے انگریزی کے لفظ اپ لفٹ کے استعمال کا مطلب فراہمی ختم کرنا اخذ کیا گیا جو کہ غلط مفہوم ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پروازوں پر پانی کی فراہمی جاری ہے اور بوتلیں تمام مسافروں کی نشستوں کی جیبوں میں دستیاب ہوں گی۔

ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی طرف سے ایک نوٹس جاری کیا گیا جس میں منرل واٹر کی جہاز پر فراہمی کیلئے انگریزی کے لفظ اپ لفٹ کے استعمال کا مطلب فراہمی ختم کرنا اخذ کیا گیا جو کہ غلط مفہوم ہے۔

پانی کی بوتلیں بند

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں