اسرائیل بارے وہی موقف 75

بھارت کا کشمیر پریمیر لیگ کیلئے عالمی کھلاڑیوں کو روکنا افسوسناک ہے ، فرخ حبیب

Spread the love

عالمی کھلاڑیوں کو روکنا

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت کا کشمیر پریمیر لیگ کیلئے عالمی کھلاڑیوں کو روکنا افسوسناک ہے ،

کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیری عوام کا پیغام پوری دنیا میں جائیگا،آئی سی سی کو بھارت کے رویئے کا نوٹس لینا چاہئے ۔

مظفرآباد ٹائیگرز کے لوگو کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ سے کرکٹ کے میدان آباد ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیر ینوجوانوں کا ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر پریمیر لیگ سے خوفزدہ ہے،

بھارت کا کشمیر پریمیر لیگ کیلئے عالمی کھلاڑیوں کو روکنا افسوسناک ہے ، آئی سی سی کو بھارت کے اس رویئے کا نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیری عوام کا پیغام پوری دنیا میں جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ کو کامیاب کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

کشمیر پریمیر لیگ سے کشمیری عوام کا پیغام پوری دنیا میں جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیر لیگ کو کامیاب کرنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں