42

مری میں اوور سیز خاتون کی زمین پر قبضے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

Spread the love

مری (صرف اردو آن لائن نیوز) مری اوور سیز خاتون

مری میں اوور سیز پاکستانی خاتون حاجرہ کی زمین پر قبضے کا مقدمہ مری پولیس نے پٹواری کی درخواست پر راجہ حنیف نامی شخص کے خلاف درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی خاتون حاجرہ کا مری میں 5 مرلے کا گھر تھا جسے با اثر افراد نے مسمار کر دیا تھا جس کی شکایت خاتون نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر درج کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق درج کی گئی ایف آئی آر میں راجہ حنیف اور اس کے بیٹے ارسلان سمیت 10 نامعلوم افراد شامل ہیں، کارِ سرکار میں مداخلت سمیت زیرِ دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اوور سیز خاتون حاجرہ اور اس کے شوہر پر قبضہ گروپ نے حملہ کیا تھا۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ اسسٹنٹ کمشنر مری اور پولیس کی موجودگی میں ہوا تھا۔

حملے کے بعد وزیر اعظم پورٹل کی جانب سے دوبارہ خاتون سے رابطہ کیا گیا تھا اور انہیں مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی

۔پولیس کے مطابق انتظامیہ نے حاجرہ خاتون کو زمین کا قبضہ واپس دلانے کیلئے مری بلایا گیا ہے۔

مری اوور سیز خاتون

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں