73

اوپن یونیورسٹی, میٹرک، ایف اے کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہوں گے

Spread the love

اوپن یونیورسٹی امتحانات

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021 کے اے ٹی ٹی سی ، نان کریڈٹ کورسز/سرٹیفیکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، میٹرک ، آئی کام ، ایف اے، ایف ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر کو شروع ہوں گے جو 12۔اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

طلباء و طالبات کی قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں 750۔امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جاری ہیں تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی جارہی ہیں۔امتحانی مراکز میں کرونا ایس اوپیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، میٹرک ، ایف اے اور آئی کام کے داخلوں کی آخری تاریخ 6ستمبر جبکہ میرٹ بیسڈ )پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم بی اے/ایم پی اے اور بی ایس پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 23۔اگست مقرر کی گئی ہے۔

اوپن یونیورسٹی امتحانات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں