آج کا دن 56

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ بہت جذباتی ہیں اور اسی میں اپن اکام خراب کر بیٹھے ہیں۔ غصہ کم سے کم کریں اور اللہ پاک سے جس طرح گمان کریں گے۔ اس کو ویسا ہی پائیں گے، اچھا سوچیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ٹینشن سر پر سوار کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اللہ پر بھروسہ رکھیں۔ ہر بات پر اگر آپ پریشانی ہوں گے تو زندگی گزارنا مشکل ہو جائے گی۔ آج کچھ ہل جل ہو سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اللہ بڑا مہربان ہے۔ ان شاءاللہ وہ آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا اور دوبارہ عزت بھی دے گا اور آپ کی مرادیں بھی پوری کرے گا۔ بس خود کو ٹھیک کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ان دنوں پریشانی والا خانہ کھلا تو ہوا ہے، مگر پر خود ساختہ ہے۔ سوچنا چھوڑ دیں سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا، کیونکہ ہر معاملے کو ٹھیک بھی تو اللہ نے کرنا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ناجانے آپ کو کیا ہوا ہے۔ ہر وقت فضول کاموں اور معقول باتوں کو سوچتے رہتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ اپنی صحت اور گھر کے ماحول کو خراب کر رہے ہیں، صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی ساری مشکلات ضرور حل ہوں گی مگر جب تک آپ حکمت عملی سے نہیں چلیں گے۔ اس وقت توبہ اور دعا نماز کے ساتھ چلنے کی بے حد ضرورت ہے۔ اس کو پکڑیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ہر وقت دماغ پر کسی نہ کسی بات کو سوار کئے رکھتے ہیں اور پھر پریشان ہو جاتے ہیں۔ اللہ پر بھروسہ بھی تو کریں۔ مشکل بھی تو اسی نے آسان کرنی ہے، صدقہ دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

حالات میں کسی بڑی تبدیلی کے امکانات نمایاں ہو رہے ہیں۔ اپنے دور اور غیر نزدیک آ رہے ہیں۔ آپ کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار بھی رہنا ہوگا۔آج اہم دن ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

چند پرانے معاملات اچانک سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن افراد نے پہلے بھی دھوکا دیا تھا وہ اب بھی دے سکتے ہیں۔ یہ دن بے حد محتاط طلب ہے کسی بڑے نقصان سے بچ کر چلیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو جس بات کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔ زائچہ بھی اس میں کچھ حقیقت بتا رہا ہے۔ اس لئے سورة بقرہ کی روزانہ تلاوت بے حد ضروری ہے اور صدقہ بھی روزانہ کے حساب سے دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی طرف سے آفر آنے کے انتظار میں تھے۔ امید تو بہت ہے ان کی مراد پوری ہونے کے قریب ہے اور آج کا دن آپ کو مالی طور پر بھی ایک فائدہ بحکم اللہ دے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

بات کریں گے توکوئی نہیں سمجھے گا۔ وقت پر سب کچھ چھوڑ دیں۔ اللہ آپ کو ان شاءاللہ اس مقام پر پہنچائے گا جس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ آج تھوڑا سا دل پریشان لگتا ہے۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں