ramzad 53

تاریخی مہنگائی کامجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا گیا

Spread the love

تاریخی مہنگائی کامجرم

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تاریخی مہنگائی کامجرم وزیراعظم عمران خان کو قرار دے دیا۔اپنے بیان میں ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب گزشتہ ایک ماہ میں ملک میں مہنگائی کی قیامت برپا ہوچکی ہے ،عوام نہ آٹا چاول ، چینی ، دودھ ، دہی ، سبزیاں کھا سکتی ہے اور نہ ہی بجلی اور گیس کے بل دینے کے قابل رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام نہ گھر کا کرایہ دے سکتے ہیں اور نہ بیمار کی دوائی لے سکتے ہیں ،کیا کمال تماشہ ہے ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی بڑھی ہے جبکہ وزارت خزانہ مہنگائی میں کمی کا جھوٹ بول رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری حکومت میں ایک دوسرے سے بڑھ کر جھوٹ بولنے کی اولمپکس جاری ہے ،آپ کے تین سال میں عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور افلاس کی چکی میں پیس کر رکھ دیاگیا ہے ،

آپ کا گھر اے ٹی ایمز چلا رہے ہیں، اس لئے آپ کے لئے پاکستان سستا ترین ملک بن گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام سے پوچھیں جنہیں ہر سال ہی نہیں، ہر ماہ اور ہر ہفتے مہنگائی کے ظلم کا شکار ہونا پڑ رہا ہے ،جن کا اعتماد الیکشن چوری پہ ہو وہ عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ صرف جولائی کے مہینے میں ملک میں مہنگائی میں 8.4 فیصد کا اضافہ ہوا ،شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء 9.4 فیصد اور دیہات میں 7.3 فیصد مہنگی ہوئیں ۔انہوں نے کہاکہ جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی کا مزید ظلم عوام پر توڑا گیا ،جون سے جولائی میں ٹماٹر82.40، پیاز34.53، خوردنی گھی 6.70 فیصد مہنگا ہوا ،

خوردنی تیل کی قیمت 6.56 فیصد، چینی5.08 ،آلو4.89 فیصد مہنگے ہوئے ،دال چنا4.89 فیصد، سبزیاں3.69 ، انڈے 3.48، مصالحہ جات کی قیمت میں 2.65 فیصد اضافہ ہوا ۔انہوں نے کہاکہ جولائی 2020 سے جولائی 2021 کے ایک سال میں گھی،انڈوں سمیت کھانے پینے کی اشیاء میں ہوشربا اضافہ ہوا ،

گزشتہ اور رواں سال میں خوردنی تیل 33.32، انڈے24.07 فیصد مہنگے ہوئے ،چینی کی قیمت ایک سال میں 23.01 فیصد اور آٹے کی قیمت میں 14.92 فیصد اضافہ ہوا ،جون سے جولائی کے ایک ماہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 101.63، پیاز47.62، آلو12.66 فیصد مہنگے ہوئے ،جون سے جولائی کے ایک ماہ میں گھی 3.16، خوردنی تیل 2.27، دودھ1.19 اور چاول 1.05 فیصد مہنگے ہوئے۔

تاریخی مہنگائی کامجرم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں