اسرائیل بارے وہی موقف 44

بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے،فرخ حبیب

Spread the love

بھارت مختلف ویب سائٹس

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بھارت مختلف ویب سائٹس کے ذریعے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے،ملک کیخلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں،

ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے،بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ،آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے، امن کو موقع دینا چاہتے ہیں،پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا،پاکستان میں کرونا وائرس کے باوجود گروتھ اور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔

منگل کو وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے اسلامی نظریاتی کونسل میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی اور معاشرتی سطح پر علماء کا عوام سے براہ راست رابطہ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں سے نمٹنے کیلئے علماء کرام عوام کو آگاہی دیں،ہمیں اتحاد و اتفاق سے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانا ہے ۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں پاکستان اور چین ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے،سی پیک منصوبہ پاک چین دوستی کی بہترین مثال ہے،بھارت سی پیک منصوبے کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتا ہے ۔فرخ حبیب نے کہا کہ پیغام پاکستان پر 1800سے زائد علماء اور مفتیان کے دستخط موجود ہیں،

ہمارا آئین تمام لوگوں کو آزادی رائے کا حق دیتا ہے،آئین کے تحت بنیادی حقوق کا نفاذ بہت اہم ذمہ داری ہے،پاکستان کا نہ صرف اس خطے میں بلکہ پوری دنیا میں اہم کردار ہے،افغانستان کے مسئلے پر پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا،ہم امن کو موقع دینا چاہتے ہیں،پاکستان کسی بھی قسم کے انتشار کا حصہ نہیں بننا چاہتا،وزیر اعظم عمران خان کا اس حوالے سے دو ٹوک موقف ہے،

آپسی اختلافات کے ذریعے دشمن ہمارے خلاف سازش کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں کرونا وائرس کے باوجود گروتھ اور ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا۔چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ محرم کو بعض عناصر خون آلود کرنا چا ہتے ہیں ،فرقہ ورانہ اور مسالک میں اختلافات پر مبنی مواد سوشل میڈیا ہر عام کیا جا رہا ہے،

یہ مو ضاعات علماء اور ماہرین کے لئے ہوتے ہیں ،گلی محلوں میں اس کو موضوع بحث نہیں بنانا چاہیے،اختلافات ختم نہیں ہو سکتے تاہم ان کو کم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کو ناکام بنانے کے منصوبے بنائے جا رہے ہیں ،سی پیک کو کامیاب بنانے کے لئے مل کر کوشش کرنا ہو گی ۔

انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کو خونی اور خوف کا مہینہ بنانے کی مزموم کوششیں کی جا رہی ہیں ،ہم سب کی زمہ داری ہے کہ مل کر ملک کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنائیں۔علامہ سید افتخار حسین نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسلام ہمیں تنگ نظری کا سبق نہیں دیتا ،

اسلام امن کا دین ہے ،علمائے کرام کو وحدت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہاکہ اسلام اور ملک دشمن قوتیں تفرقہ پھیلانے کی سازشیں کر رہے ہیں ،ہم سب کو متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔

بھارت مختلف ویب سائٹس

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں