آج کا دن 81

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
مالی طور پر ان دنوں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے اور روزگار میں بھی کوئی خاص بہتری نہیں آ رہی، جس سے گزارہ ہونا مشکل ہو رہا ہے۔ اس وقت آپ کو تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے کر چلنا ہوگا۔ جہاں غلطیاں ہیں ،وہاں پر فوری اصلاح کی ضرورت ہے۔ آپ نے غصہ کر کے اپنوں اور غیروں کو بھی خود سے دور کیا ہوا ہے، اس لئے غصہ کم کریں۔ ہو سکے تو استخارے کی مدد سے چلنے کی کوشش کریں۔
ثور
وراثتی امور میں کچھ بُراہونے کے امکانات ہیں۔ امید ہے اب جلد آپ کو حق بھی مل جائے گا اور جو رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے، وہ ان شا اﷲ خود بخود پیچھے ہٹ جائیں گے۔ کاروباری معاملات میں بھی بہتری ا ٓئے گی اور سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے گا، اس وقت گھر میں جو سب سے بڑی ضرورت ہے، وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ قرض کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔
جوزہ
آپ بار بار وہی غلطی کر رہے ہیں جو ماضی میں کر چکے تھے، اور اب دوبارہ اس کی گنجائش نہیں ہے، اس لئے بے حد سوچ سمجھ کر چلیں، ورنہ بڑے نقصان کا خطرہ ہے ،پھر آپ سب سے کٹ کر رہ گئے ہیں، سب ساتھ چھوڑ گئے ہیں، صرف مطلب پرست لوگ ہی قریب ہیں۔ اپنے رویے کو بدلیں اور اپنے گناہوں کی توبہ کریں۔ اصلاح کریں گے تب ہی کچھ بہتری کی امید ہے۔
سرطان
صحت کا خانہ اب تیزی سے بہتر ہو رہا ہے، عرصہء دراز سے بیمار افراد ان شاء اﷲ شفاء یاب ہو سکیں گے اور جن لوگوں کو سالوں سے روز گار میں مشکلات کا سامنا تھا، وہ اب بحکم اﷲ دن بدن بہتری کی جانب جائیں گے اور ان کے اہم سلسلے بن جانے کی امید ہے،اس لئے اب کچھ بڑی اہم تبدیلی پر غور ضروری ہے جو بالکل آپ کے سر پر موجود ہے۔ خود کو اس کے لئے ذہنی طور پر تیار کریں۔
اسد
اب حالات میں خاطر خواہ بہتری کا امکان ہے، آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا تھے، وہ چند دنوں میں مکمل ختم ہو جائے گی۔ اچھے دنوں کا آغاز ان شاء اﷲ شروع ہو چکا ہے۔ اس بات کا خاص خیال رہے کہ آپ خاندان سے دور ہوتے جا رہے ہیں ،یہاں تک کہ اپنے بہن بھائیوں سے بھی۔ اگر صورت حال یہی رہی تو مکمل طور پر اکیلے ہو جائیں گے۔ یہ دن بہت نازک ہیں، ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں۔
سنبلہ
آپ نے جس شخص سے امید لگا رکھی تھی، وہ اس پر پورا نہیں اترے گا۔ آپ کو شاید اس بات کا بڑا دکھ ہو، اس لئے صرف اﷲ پاک پر بھروسہ کریں اور پورے توکل کے ساتھ چلیں، ان شاء اﷲ وہ آپ کو نا امید نہیں کرے گا۔ آپ کی ہر ضرورت پردۂ غیب سے پوری ہو جائے گی۔ ویسے بھی اب آپ کی سمجھ میں آ گیا ہوگا کہ کون اپنا ہے اور کون غیر، محتاط ہو جائیں۔
میزان
آپ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں، ہر وقت فضول قسم کی سوچوں کا غلبہ دماغ پر رہتا ہے۔ کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ کیا کیا جائے۔ ان حالات میں صرف نماز پر توجہ دیں اور ہر وقت زبان سے صرف ’’اﷲ‘‘ کا ورد جاری رکھیں۔ صورت حال بہتر ہو گی تو اور بھی کچھ کریں گے، ان دنوں صدقہ دیں، مایوسی کی باتیں نہ کریں اور کچھ دن بالکل منظر عام سے غائب ہو جائیں۔
عقرب
آپ کو اولاد کے جس معاملے کی فکر تھی، ان شاء اﷲ بڑی امید ہے کہ آپ کو اس کا حل مل جائے گا ،جن افراد نے ماضی میں دھوکا دیا تھا۔ اب ان کے ساتھ نہ چلیں، دوری اختیار کرنا بہتر ہے، جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ ضرور کریں، مگر کم ے کم سرمایہ کاری کرنا بہتر رہے گا۔ اس وقت رسک نہیں لینا، راز کی بات تو بالکل نہیں کرتی۔
قوس
حالات بدل رہے ہیں آپ کی زندگی جو برسوں سے ایک مقام پر رکی ہوئی تھی، اب اس میں بڑی اہم تبدیلیوں کا عمل شروع ہونے والا ہے، جو لوگ ذہنی طور پر تیار ہیں، وہ کامیاب رہیں گے۔ اب پیسے کی ضرورت بھی پوری ہونے کی امید ہے۔ کاروباری حالات خاص طور پر بہتر ہو سکتے ہیں۔ جن لوگوں کو عرصہ ہوا رشتے کے حوالے سے پریشانی تھی، ان کا مسئلہ کسی بھی وقت حل ہو سکتا ہے۔
جدی
آپ کو اپنے دلی معاملات پر خاص طور پر قابو رکھنا ہوگا، سب پرانی باتیں اور سلسلے چھوڑ دیں، توبہ کر کے بالکل سیدھے راستے پر آ جائیں، اسی میں آپ کی بہتری ہے۔ ویسے بھی کسی جانب سے زبردست دھوکا ملنے کا خطرہ ہے۔ مالی طور پر بھی اور عزت کے معاملے میں بھی ’’نعیم القادر اﷲ‘‘ لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں اور کوشش کریں کہ چند دنوں تک مخالفین سے دور ہی رہا جائے۔
دلو
اﷲ بڑا مہربان ہے، آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں، آپ جس مشکل اور پریشانی میں ہیں، وہ ان شاء اﷲ آپ کو وہاں سے ضرور نکال دے گا، توکل کی اشد ضرورت ہے ۔زندگی کے جس مقام پر کھڑے ہیں، اس میں چند ضروری فیصلے بھی کرنے ہوں گے۔ آپ کو اس وقت جو آسانیاں مل رہی ہیں، لے لیں۔ ماضی میں ایسے مواقع کم ہی آئے ہیں۔ جو لوگ سفر کے انتظار میں تھے، ان کے لئے خوشخبری ہے۔
حوت
آج شام سے مشتری کی زائچے میں آمد آپ کی کئی پریشانیوں کے خاتمے کی بحکم اﷲ اطلاع دے رہی ہے۔ آپ جن لوگوں کو اپنے قریب سمجھتے تھے، وہی تنگ کر سکتے ہیں، ان سے دور ہو جائیں اگر آپ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو۔ عزت میں اضافہ ہوگا۔ غیر متوقع پیسہ ہاتھ آ سکتا ہے۔ سرکاری ملازمین قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا پروگرام بھی بنا سکتے ہیں۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں