58

نور مقدم کیس کے ملزم کو نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے تو اسے گولی مار دوں، شیخ رشید

Spread the love

نور مقدم کیس ملزم

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے بن گئی تو سیاست سے ریٹائرڈ ہو جاؤں گا،راولپنڈی کو یونیورسٹیوں کا شہر بنائیں گے، وقارالنساء کو بھی یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں،

ہم نے تعلیم کیلئے بہت کام کیا اور بھی کر رہے ہیں، نور مقدم کیس کے ملزموں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،میرا بس چلے تو ملزم کو گولی مار دوں، پاکستانی قوم چین پر اعتماد کرتی ہے ، بعض طاقتیں پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،

ہفتہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جھنگی سیداں کی زمین پر فلیٹ بنا کر لوگوں کو مالکانہ حقوق دلوائیں گے، پڑھے لکھے نوجوان سی ڈی اے محکمے میں نوکری کیلئے درخواست دیں، میرٹ پر ان کی بھرتیاں کی جائیں گی،

میرا وعدہ ہے، لال حویلی میں درخواستیں جمع کرائیں، نالہ لئی ایکسپریس وے میری زندگی کا مشن ہے، اگر یہ بن جاتا ہے تو اس کے اردگرد رہنے والے لوگ خوشحال ہوں گے، نیا راولپنڈی بن جائے گا اور یہی میری زندگی کا آخری منظر ہو گا،

نالہ لئی ایکسپریس وے بن گئی تو میں سیاست سے ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔انہوں نے لال حویلی کے قریب گولیاں چلنے کے حوالے سے کہا کہ لال حویلی پر گولی چلنے کے پہلے بھی واقعات ہوئے ہیں،مجھے خطرہ ضرور ہے لیکن ڈرنے والا نہیں،

پولیس اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے، ہم گھبرانے والے نہیں، میری گلی کے پانچ لوگ میری جان بچاتے ہوئے شہید ہوئے، مجھ پر تین دفعہ حملہ ہوا، میں ڈرنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی نے جن ٹیکسیوں میں سفر کیا ان کے ڈرائیوروں کو چھوڑ دیا گیا ہے جب افغان سفیر آئیں گے تو انہیں کاغذات دکھادیں گے،

وہ ٹیکسی ڈرائیور غریب ہیں، دن میں کام کرتے ہیں رات کو ٹیکسی چلا کر گزار ا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم چین پر اعتماد کرتی ہے ،

بعض طاقتیں پاک چین تعلقات خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے سے سندھ کے عوام کو نقصان پہنچے گا ۔

نور مقدم کیس ملزم

شیخ رشید

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں