corona 61

پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے, یاسمین راشد

Spread the love

پنجاب 70 فیصد کورونا

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ دن رات زیادہ سے زیادہ ویکسی نیشن کیلئے محنت کر رہے ہیں،

ویکسی نیشن کے عمل میں کرپشن برداشت نہیں کریں گے، پنجاب میں اس وقت 70 فیصد کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ موجود ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ گلی گلی جا کر ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے زیادہ کیا ہوسکتا ہے، 29جولائی کو پنجاب نے ریکارڈ ویکسی نیشن کی، ہمیشہ گنجان آبادی میں کورونا کے پھیلا ئوکی شرح زیادہ ہوتی ہے،

لاہور میں ابھی بھی کورونا پھیلا ئوکی شرح 3.4 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو، ادویات کی خریداری کے عمل کا آڈٹ کرایا جا رہا ہے،

وزیراعلی نے ادویات کی خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔۔

وزیراعلی نے ادویات کی خریداری کی ہر طرح کی انکوائری اور آڈٹ کی ہدایت کی ہے، ہم عوام کے پیسے کے محافظ ہیں، یقینی بنائیں گے عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہو۔

پنجاب 70 فیصد کورونا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں