90

سردائی، گرمیوں میں آپ کے جسم کے اندر اے سی چلا دے

Spread the love

ادارہ صرف اردو لایا اب آپ کیلیے برصغیر کے رنگا رنگ پکوان، اور پکوان بھی ایسے کہ جن کو کھا کر لوگ انگلیاں چاٹتے رہ جائیں،

ہماری اس کاوش کی حوصلہ افزائی کیلیے آپ سے گذارش ہے کہ اگر آپ کو وڈیو پسند آئے تو ہمیں ، لائک اور سبسکرائب کر دیں اور وڈیو دیکھنے کے بعد کمنٹ کرنا مت بھولیں۔

تو آئیں وڈیو دیکھتے ہیں

وڈیو دیکھنے کیلیے پلے کے بٹن پر کلک کریں۔

بادام کا گھوٹا جسے ہم سردائی بھی کہتے ہیں اگر اس کو صحیح طریقہ اور وقت پر پیا جائے تو معدے کی گرمی پیشاب اور منی کے قطروں کا گرنا ،جگر کی گرمی ،ہاتھ پاؤں کی جلن ، بالوں کی نشوونما میں مضبوطی ، ذہنی کارکردگی میں اضافہ اور ایسے لوگ جو نظر کی کمزوری کاشکار ہیں ۔ ان کی نظر کی کمزوری دور ہوجائیگی ۔ اس کا ایک گلاس پینے سے سخت ترین گرمی بھی آپ کے جسم پر اثر نہیں کرے گی ۔

اس گھوٹے کو بنانے کیلئے جو اجزاء چاہئیں وہ نوٹ کرلیں ۔یہ تمام اجزاء آپ کو کسی بھی پنساری یا جنرل سٹور سے آسانی سے مل جائیں گے ۔ پہلی چیز آپ نے چار مغز لینے ہیں ۔ خشخاش آپ نے لینا ہے ۔ خشخاش خریدتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ صاف ستھرا ہو ۔آپ نے بادام 20/30 عدد لینے ہیں ۔ ثابت بادام لیکر ان کا چھلکا اتارنا ہے ۔ چینی حسب ذائقہ استعمال کریں ، سبز الائچی 8/10 عدد لینی ہے ۔ اب چار مغز خشخاش اور بادام رات بھر پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔

پانی میں بھگونے سے پہلے ان اجزاء کو دوسے تین بار میں پانی میں اچھی طرح دھو لیں ۔ پھر بادام کے چھلکے اتار لیں ۔مغز اورخشخاش کا پانی نکال لیں ان اجزاء کو مٹی کی لنگڑی میں ڈال کر پسائی کریں۔ پسائی جتنی اچھی کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا ۔ پسائی ہمیشہ مٹی کی لنگڑی میں کریں اس سے اجزاء کی غذائیت خراب نہیں ہوتی ۔ جبکہ جو سردائی بازار یا روڈ کے کنارے سٹالوں سے پیتے ہیں ان کی رگڑائی سٹیل کے برتن میں مشین کے ذریعے ہوتی ہے ۔ جس سے غذائیت برقرار نہیں رہتی ۔ سردائی میں نا بادام اصل ہوتے ہیں اور نہ ہی دوسرے اجزاء اس لیے بہتر ہے

کہ گھر میں خود بنا کر اس سردائی کو استعمال کریں ۔ گرمیوں میں اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔ پھر کسی علیحدہ برتن میں چینی کو گھول لیں اور پانی چار گلاس سے زیادہ لیں ۔ اب اس پانی کو لنگڑی میں شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں پھر اس میں برف کے ٹکڑے ڈالیں اور سردائی کو ٹھنڈا کرلیں ۔ آپ نے اس سردائی کا ایک گلاس روزانہ خالی پیٹ پی لیں ناشتہ کم ازکم ایک گھنٹہ ٹھہر کرکریں ۔ سر کے بالوں سےلیکر پاؤں کے ناخنوں تک آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا چاہے آپ گرمی میں سارا دن کام کریں ۔ گرمی کا اثر ختم ہوجائیگا۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

سردائی گرمیوں میں

سردائی گرمیوں میں

اپنا تبصرہ بھیجیں