55

کراچی ،وکیل کو سزا دینے کیخلاف وکلا کا سٹی کورٹ میں شدید احتجاج

Spread the love

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) وکیل کو سزا دینے

وکیل کو سزا دینے کیخلاف وکلا نے سٹی کورٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالتیں بند کرانے کی کوشش کی ،ایڈووکیٹ شمیم احمد کو گزشتہ روز مقامی عدالت نے 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت کی جانب سے وکیل اور اس کے دو بھائیوں کو اقدام قتل کے مقدمے میں گذشتہ روز سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

جس پر وکلا نے منگل کے روز شدید احتجاج کیا اور عدالتیں بند کرانے کی کوشش کی۔ عدالتی فیصلے کیخلاف وکلاء نے عدالتی امور کا بائیکاٹ کیا۔

پیر کے روز سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے اقدام قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا تھا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ شمیم اور اس کے دو بھائیوں کو 7 سال سزا سنائی اور ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

وکلا نے وکیل کی سزا کے خلاف پڑتال کا اعلان کردیا۔ وکلاء نے تمام عدالتی کارروائیاں بند کر دیں۔،

عدالت نے ایڈووکیٹ شمیم اور اس کے دو بھائیوں کو 7 سال سزا سنائی اور ایک لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔ وکلائ نے وکیل کی سزا کے خلاف پڑتال کا اعلان کردیا۔ وکلاء نے تمام عدالتی کارروائیاں بند کر دیں۔

وکیل کو سزا دینے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں