گرفتار نذیر چوہان ضمانت 41

شہزاد اکبر کی درخواست پر گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان ضمانت پر رہا

Spread the love

گرفتار نذیر چوہان ضمانت

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے کے ایم پی اے نذیر چوہان کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کاحکم دے دیاہے ،

وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی مدعیت میں تھانہ ریس کورس پولیس نے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کررکھاہے ،ملزم کو گرفتارکرکے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا،

پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ نذیر چوہان پر شہزاد اکبر کی ذات اور عقیدہ سے متعلق بیان جاری کرنے پر مقدمہ درج کیا گیاہے ،

ملزم نے مقدمہ مدعی کے مذہبی نظریات بارے اشتعال انگیز بیان دیا ،جس سے ان پرحملے ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیاجائے،

جبکہ ملزم کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی ،

عدالت نے دوران سماعت قراردیا کہ ملزم کے خلاف درج دفعات قابل ضمانت ہیں،اگر ملزم ایک لاکھ روپے کے مچلکے دے تو ضمانت پر رہا کر دیا جائے،

اگر ملزم ضمانت پر رہا نہ ہو تو ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے،،عدالتی حکم پر ملزم کی جانب سے مذکورہ بالاضمانتی مچلکے جمع کروادیئے گئے جس کے بعد عدالت نے اس کی رہائی کا حکم دے دیا،

اس کیس کی مزید سماعت10اگست کو ہوگی،نذیر چوہان کے خلاف شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کررکھاہے ۔

گرفتار نذیر چوہان ضمانت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں