قرنطینہ سنٹر علی امین 59

کپتان کا بھرپور ساتھ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،علی امین گنڈا پور

Spread the love

کپتان کا بھرپور ساتھ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاہے کہ کپتان کا بھرپور ساتھ دینے پر آزاد کشمیر کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں،

آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔ اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ کشمیریوں نے ثابت کر دیا کہ عمران خان ان کا سفیر اور حقیقی رہمنا ہے ،

آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا بھرپور احترام کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آزاد کشمیر کے عوام نے مودی کے یاروں کو مسترد کر کے بھارت کو بھی واضح پیغام دیا ہے ،

فاروق حیدر کے بیان کی شدید مزمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پانچ سال وزارتِ اعظمی کا مزہ لوٹے والے نے کشمیری عوام کی تضحیک کی ہے،

کشمیری عوام نے بھرپور سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کشمیری عوام نے کرپٹ حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو نست و نابود کر دیا ،

آزاد کشمیر میں فرسودہ سیاسی نظام دفن ہو چکا ہے ،آزاد کشمیر کے عوام نے آزاد کشمیر کو لاڑکانہ بننے سے بھی بچا لیا ہے ۔

کپتان کا بھرپور ساتھ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں