جرمنی کورونا 36081 شکست 70

جانسن اینڈ جانسن ویکسین کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف کم موثر ہے، تحقیق

Spread the love

ڈیلٹا خلاف کم موثر

واشنگٹن (صرف اردو آن لائن یوز) جانسن اینڈ جانسن کی تیار کردہ سنگل ڈوز کووڈ 19 ویکسین کورونا کی زیادہ متعدی قسم ڈیلٹا کے خلاف بہت کم موثر ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی جس کے نتائج گزشتہ دنوں جاری کیے گئے تھے۔

اس تحقیق میں حقیقی دنیا کے ڈیٹا کی بجائے لیبارٹری میں ویکسنیشن کرانے والے افراد کے خون کے نمونوں کا تجزیہ کرکے ویکسین کی افادیت کا تخمینہ لگایا گیا۔تحقیق کے نتائج جانسن اینڈ جانسن کی جانب کی جانے والی چھوٹی تحقیقی رپورٹس سے متضاد تھے جن میں کہا گیا تھا کہ ویکسین کی ایک خوراک کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف موثر ہے

اور وہ بھی ویکسینیشن کے 8 ماہ بعد۔اس نئی تحقیق میں بتایا گیا کہ جانسن اینڈ جانسن ویکسین کی ایک خوراک کی افادیت ڈیلٹا کے خلاف محض 33 فیصد ہے، یعنی ویکسنیشن کے بعد علامات والی بیماری سے 33 فیصد تک تحفظ ملتا ہے۔یہ شرح کورونا وائرس کی اوریجنل قسم کے مقابلے میں بہت کم ہے۔

جانسن اینڈ جانسن نے جنوری کے آخر میں ویکسین کے تیسرے مرحلے کے ٹرائل کے نتائج جاری کیے تھے، جن میں بتایا گیا تھا کہ یہ معتدل اور شدید بیماری کی روک تھام میں 66 فیصد تک موثر ثابت ہوئی،

تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ شدید بیماری کے خلاف اس کی افادیت 85 فیصد تھی۔نیویارک یونیورسٹی کے گروسمین اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں شامل ماہرین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اس ویکسین کو استعمال کرنے والے افراد کو مستقبل ایک اور بوسٹر شاٹ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب جانسن اینڈ جانسن کے ترجمان نے تحقیق کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں مدافعتی تحفظ کی مکمل تصویر کو بیان نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ویکسین سے ڈیلٹا قسم کے خلاف ٹھوس اور مسلسل برقرار رہنے والے مدافعتی سرگرمی پیدا ہوتی ہے۔اس نئی تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ ایک پری پرنٹ سرور پر جاری کیے گئے۔

ڈیلٹا خلاف کم موثر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں