آج کا دن 75

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
حالات کے مطابق چلنے کی سمجھ نہیں آ رہی تو پھر اپنے سارے معاملات کو سپرد اﷲ کر دینا چاہئے اور اگر کوئی قدم اٹھانا بھی ہے تو استخارے کی مدد سے اٹھائیں، جلد بازی میں کام خراب مت کریں۔ جو لوگ عرصہء دراز سے پریشان ہیں اور ان کا کوئی بھی سلسلہ نہیں بن رہا تو بڑی امید ہے کہ وہ بہت جلد کوئی بڑی خوشخبری سن سکیں گے اور روز گار کا معاملہ حل ہوگا۔
ثور
اس وقت آپ کی ایک بڑی مشکل، ان شاء اﷲ حل ہونے کو ہے ،جس نے کافی دنوں سے آپ کو پریشان کیا ہوا تھا، اب معاملا آپ کے حق میں ہوتا محسوس ہو رہا ہے ،جو لوگ پہلے کافی دنوں سے بیماری میں مبتلا تھے، اب وہ تیزی سے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ کاروباری حضرات کو شراکت کی پیشکش بھی ملنے کا امکان ہے۔ اس پر غور کریں۔
جوزہ
جن لوگوں نے اپنے گھر میں کافی دنوں سے پریشانی دیکھی ہے وہ اب اس سے آہستہ آہستہ نکلنے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ اگلے چند دنوں میں مکمل طور پر نجات حاصل کر لیں گے۔ قرض کا مسئلہ ہو یا کاروبار کا دونوں میں خاص قسم کی بہتری کی خبریں ملنے کا امکان ہے اور بلاک رقم بھی واپس آ سکتی ہے۔ اب آپ ہر طرح کی بندش وغیرہ سے بھی آزاد ہیں۔
سرطان
تبادلے کا امکان ہے،بعض افراد وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کا بھی سوچیں گے۔ ان دنوں دماغ بوجھل ہے اور کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کس طرف قدم اٹھایا جائے۔ آپ نماز اور ذکر الٰہی سے مدد لیں اور چند دنوں تک خانگی امور میں بھی مکمل خاموشی اختیار کریں، ان شاء اﷲ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ اس وقت مالی طور پر بھی کسی جانب سے بڑا فائدہ ملنے کی امید ہے۔
اسد
آپ کی ایک بڑی کوشش کامیابی سے ہمکنار ہو گی، آپ جس بھی مشکل میں تھے اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے، ان شاء اﷲ ،اب صرف آپ کو روز گار کی طرف دیکھنا ہے، اس میں تھوڑی سی محنت بڑی کامیابی دلائے گی۔ اس وقت کسی بڑی آفر کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے اور آپ کی نوکری میں تبدیلی کے حوالے سے بھی اچھی خبر آ سکتی ہے۔ ایک گھریلو کام بھی بڑے خوبصورت انداز سے ہو جائے گا۔
سنبلہ
لوگ جو کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں وہ ان شاء اﷲ اس میں سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے ۔ان کو اس ہفتے روزانہ کی بنیاد پر اچھی خبریں ملیں گی۔ مستقبل کے حوالے سے اب صورت حال غیر یقینی طور پر بدل کر آپ کے حق میں ہو رہی ہے، پریشان ہونا چھوڑ دیں اور اﷲ پر بھروسہ کریں، وہ دن نہیں رہے تو یہ بھی نہیں رہیں گے۔ اب امید ہے کہ سب اچھا ہی ہوگا۔
میزان
اپنے مسئلے سے نکلیں اور بھی کام ہیں زمانے میں، آپ ایک بات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں، پھر بہت بڑی ٹینشن اپنے سر پر سوار کر لیتے ہیں۔ اس وقت یہ آپ کی صحت بھی خراب کر سکتی ہے اور دوسروں سے آپ کے تعلقات بھی، اس لئے سنبھل کر چلیں، آپ کو روز گار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، کوئی اہم فیصلہ بھی کرنے کی پوزیشن میں ہیں، ہوسکے تو اب کر گزریں، وقت کا تقاضا ہے۔
عقرب
آپ کو کسی بھی ایسے مسئلے سے دور رہنا ہوگا، جس کا تعلق اولاد کے مستقبل سے ہو۔ اب وہ وقت نہیں رہا کہ اولاد آپ کی بات مانے،آپ کی عزت اسی میں ہے کہ خاموش رہیں اور جو ہوتا ہے وہ ہونے دیں۔ آپ نے اپنا حساب دینا ہے، انہوں نے اپنا۔ اس وقت کاروباری حضرات کے لئے بڑے اچھے مواقع بن رہے ہیں، وہ ان کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں، ورنہ دوبارہ چانس نہیں ملے گا۔
قوس
بندش یا جادو ٹونہ وغیرہ کے اثرات بالکل نہیں ہیں، کسی نے آپ کو وہم میں ڈالا ہوا ہے، آپ اس سے آزاد ہیں۔ اس وقت صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں، اس میں آپ کی محنت کمال کے رنگ دکھائے گی اور سابقہ نقصانات کا بھی ازالہ ممکن ہو سکے گا۔ نیا رشتہ طے کرنے میں جلد بازی بالکل نہ کریں، سوچیں سمجھیں، پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ ابھی تو لوگ مناسب نہیں لگتے۔
جدی
معاملات دوبارہ قابو میں آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ بالکل پریشان نہ ہوں،اگر اچھے مواقع مل رہے ہیں تو ان سے بھرپور فائدہ اٹھائیں، اس وقت آپ رسک لینے کی پوزیشن میں بھی ہیں۔ اس سے اچانک ہی صورت حال میں بڑی شاندار تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔ جو لوگ کسی بھی گھریلو الجھن کا شکار ہیں، وہ ان شاء اﷲ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے اور نئی راہیں کھلیں گی۔
دلو
آپ کچھ عرصے تک تو بڑے اچھے چلے ہیں اور ہر چیز سے توبہ کر کے بیٹھ گئے تھے، مگر اب پھر وہی راہیں اپنالی ہیں اور دوبارہ سے پٹڑی سے اتر گئے ہیں، یہ خود کے ساتھ ظلم ہے۔ تقدیر بار بار موقع نہیں دیتی، زندگی بنانے کا ،اب یہ مل رہا ہے تو آپ کی توجہ دل کے معاملات کی طرف جا رہی ہے، آپ کا اپنا نفس آپ کے قابو میں نہیں ہے۔ابھی وقت ہے توبہ کر لیں اور واپسی کا راستہ اختیار کریں۔
حوت
جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ ابھی تھوڑا انتظار کر لیں اور اگر کوئی شراکت داری کی پیشکش کرے تو اس کے پیسوں سے کریں۔ آپ صرف اس میں محنت کریں تو بہتر رہے گا، نوکری میں تبادلے کا امکان ہے ۔بعض تو اب ریٹائرمنٹ لینے پر بھی غور کریں گے ،بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو ایک مرتبہ پھر اس کا موقع نصیب ہوگا، کوشش جاری رکھیں۔

آج کا دن کیسا,آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں