75

سلمان کا دبئی میں مبینہ بیوی اور بیٹی سے متعلق بات پر سخت رد عمل

Spread the love

سلمان مبینہ بیوی بیٹی

ممبئی (صرف اردو آن لائن نیوز) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دبئی میں مبینہ بیوی اور 17 سالہ بیٹی کی موجودگی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خان اپنے بھائی اداکار ارباز خان کے ٹاک شو’’پِنچ بائے ارباز خان سیزن 2 ‘‘کے مہمان بنے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور افواہوں سے متعلق گفتگو کی۔

ارباز خان نے ایک مداح کا کمنٹ پڑھا جس میں سلمان خان کے حوالے سے لکھا تھا کہ کہاں چھپا بیٹھا ہے ڈرپوک، بھارت میں سب جانتے ہیں کہ تم دبئی میں اپنی بیوی نور اور 17 سالہ بیٹی کے ساتھ ہو، بھارت کے لوگوں کو کب تک بیوقوف بناؤ گے؟

اداکار خود سے متعلق اس قسم کے تبصرے کو سنتے ہی پہلے تو چونکے اور پوچھا کیا یہ میرے بارے میں بات ہورہی ہے؟

ارباز خان کے یقین دلانے پر سلمان خان نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب بکواس ہے، مجھے نہیں معلوم یہ بات کس کے بارے میں کی جارہی ہے۔

سلمان خان نے کہا کہ میری کوئی بیوی نہیں ہے، میں 9 سال کی عمر سے گلیکسی اپارٹمنٹ میں رہ رہا ہوں، سارا بھارت جانتا ہے کہ میں کہاں رہتا ہوں، مجھے کسی قسم کی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

سلمان مبینہ بیوی بیٹی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں