آج کا دن 44

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ تھوڑی نرمی پیدا کریں خود میں ورنہ یہ بات بڑھ سکتی ہے اور آپ کی بات کو سمجھنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ آج کل جس مسئلے کو اپنے سر پر سوار کئے ہوئے ہیں۔ وہ اتنا مشکل نہیں ہے صرف 450مرتبہ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھنا شروع کر دیں۔ ان شاءاللہ سب کچھ آسان ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خانگی امور میں ابھی کچھ مسئلہ ہے اور آپ کے سامنے بھی ساری بات نہیں رکھی جا رہی۔ حالات کو دیکھیں لاپرواہی نہ کریں، ورنہ بات آپ کی پہنچ سے بھی باہر نکل سکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ اضافی اخراجات سر پر اکھڑے ہوئے ہیں اور آپ ہیں کہ پریشان ہو رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے۔یہ وقت بھی ان شاءاللہ نکل ہی جائے گا اور غیبی سلسلے بن سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ضرورت سے زیادہ کسی بات کو اپنے سر پر سوار کریں گے تو صحت بھی خراب ہوگی اور دوسروں سے اختلافات کا بھی اندیشہ ہے۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلیں، سب اچھا ہی ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کی ضرورت کس انداز سے پوری ہوگی، یہ سب اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔ اس وقت خود کو بے بس محسوس نہ کریں۔ سب سے بڑی طاقت اللہ کی ہے، وہ ہمارے ساتھ ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو بات آپ کے دل میں سماں جاتی ہے۔ پھر وہ نکلتی نہیں جو خرابی کا سبب بنتی ہے۔آپ میں توکل کی شدید کمی ہے۔ جب تک یہ دور نہیں ہو گی پریشان رہیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ابھی زائچہ جیسے بلاک ہو کر رہ گیا ہو۔ آپ کو جس مقام پر فائدہ ہونا تھا وہ نہیں ہو رہا۔ اس وقت دعا کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور اس کے لئے نماز کو پکڑیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اولاد کا خانہ تھوڑا سا ضدی پن دکھا رہا ہے۔ ابھی حالات کے مطابق فیصلہ کریں۔ پھر جو حالات بنیں گے ویسا ہی چل پڑیں۔ مجبوری آپ کی ہے توجہ سے چلنا تو ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اب وقت بدل رہا ہے۔ آپ نے اپنی مرضی بھی بہت کرلی اور دوسروں کی ضرورتوں کا خیال بھی نہ رکھا۔ اب آپ کو اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی طرف بھی دیکھنا ہے۔ حقوق العباد دیکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کی منشا کے مطابق ایک کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ جس سے مالی حالات میں بہتری بڑی ضرورت کو بحکم اللہ پورا کرنے کا سبب بنے گی اور گھر میں سکون آئے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کس طرف جا رہے ہیں۔ اپنی راہیں تو چیک کریں۔ اچھی طرح سوچ لیں۔ کوئی بات تو ہے جو مشکلات لا رہی ہیں۔ توبہ کرکے اپنا راستہ سیکدھا کرنے کی کوشش کریں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں